بھاگلپور :ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں منعقدہ سیمنار میں نوجوان لڑکے لڑکیوں اور مرد و خواتین نے شرکت کی۔ہندوستانی آئین کے نفاذ 74 سال گزر جانے کے باوجود معاشرے میں جاری کاسٹزم اور ایک دوسری ذات کے خلاف بھید بھاؤ پر اپنے اپنے خیالات پیش کیے ۔اس مقع پر کچھ لوگوں نے اپنا ذاتی تجربہ ساجھا کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد ہندوستان میں خواتین کو جو حقوق حاصل ہوئے ہیں۔ وہ آئین کے معمار بھیم راؤ امبیڈکر کے مرہون منت ہے لیکن خواتین ابھی بھی بہت پیچھے ہیں۔ خصوصا سیاسی میدان میں مزید خواتین کو اپنی حصہ داری نبھانی ہے اور ایک سماج میں مساوات کا درس عام کرنا ہے تبھی ہمارا ملک بھیم راؤ امبیڈکر کے سپنوں کا بھارت بن پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:بہار: گاندھی شانتی پرتسٹھان کی طرف سے عید ملن تقریب کا انعقاد - Eid Milan programme
پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ آئین کے نفاذ کے اتنے سالوں بعد بھی ابھی تک بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے خوابوں کا ہندوستان نہیں بن پایا ہے۔ پچھڑی ذات کی ایک بڑی آبادی تعلیم سے محروم ہے، وہ تعلیم کی اہمیت سمجھنا نہیں چاہتے ہیں، چھوا، چھوت سماجع میں قائم ہے ۔برہمنواد سماج پر حاوی ہے۔ لہذا ہم سب کو مل کر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر اور جوتیبا پھولے کے افکار و خیالات کو عام کرنے اور ان کے پیغامات لوگوں تک پہونچانے کی ضرورت ہے۔