اجمیر : اسلامی ممالک میں سحری کے وقت روزہ داروں کو نیند سے بیدار کرنے کے مختلف روایت ہیں۔ریاست راجستھان کے اجمیر میں بھی سحری پارٹیاں اپنی خوبصورت آواز میں رمضان کے حوالے سے نعت یا پھر نظم پڑھ کر روزہ داروں کو نیند سے بیدار کرتی ہیں۔ یہ سلسلہ برسوں سے چلا آ رہا ہے۔
رمضان سحری اور رحمت برکت کے حوالے سے مسلم علاقوں میں نوجوانوں کا ایک گروپ نعت و نظم پڑھتے ہیں۔ اجمیر میں دو درجن سے زیادہ سحری پارٹیاں موجود ہیں اور 21 رمضان کو ان پارٹیوں کے درمیان خوبصورت کلام پیش کیے جانے کا مقابلہ بھی ہوتا ہے جہاں مقابلے میں اول مقام حاصل کرنے والی پارٹی کے علاوہ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پارٹیوں کو بھی انعامات سے نوازا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اجمیر میں زردورزی کاریگر مشکلات کا شکار
سحری پارٹیاں رمضان کے مہینے میں اجمیر کی گلیوں، محلوں اور بازاروں میں منقبت نعت شریف اور رمضان کے حوالے سے نظم پیش کرتے ہوئے روزے داروں کو جگانے کا کام کرتی ہیں۔ اجمیر میں ان سحری پارٹیوں سے روزے داروں کو نیند سے بیدار ہونے میں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ علاقہ اندر کوٹ، خادم محلہ، لونگیا، درگاہ کے اس پاس کے بازاروں میں سحری پارٹیوں کے ذریعہ منقبت اور نعت خوبصورت آواز گونجتی ہوئی سنائی دیتی ہے۔