ETV Bharat / state

طلباء کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کی مہم - Islamic Quiz Competition In Gaya - ISLAMIC QUIZ COMPETITION IN GAYA

گیا ضلع میں واقع شیر گھاٹی میں تعلیمی مظاہرہ اور اصلاح معاشرہ کانفرنس کے ساتھ ضلع سطح پر سیرت النبی کوئز مقابلے کا انعقاد ہوا، اس میں کامیاب طلباء وطالبات انعامات سے نوازے گئے ہیں

طلباء کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کی مہم
طلباء کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانے کی مہم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 4:21 PM IST

گیا:ریاست بہار کے گیا ضلع کے شیرگھاٹی کے شمالی محلہ میں تعلیمی مظاہرہ ،اصلاح معاشرہ کانفرنس اور ضلع سطح پر سیرت النبی کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تعلیمی مظاہرہ کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے ہوا۔ اس کے بعد نعت پاک ،قرآن پڑھاؤ دینیات پڑھاؤ نظم ،دینیات پر مبنی ترانہ ،علم کی اہمیت ،مسواک کے بے شمار فوائد ،دنیا میں نیک عمل کرنے والوں کو آخرت میں کیا بدلہ ملے گا۔

سوال و جواب اور مکالمہ کے ذریعہ آخرت ،فرشتہ ،آسمانی کتابیں اور تقدیر کے بارے میں ہمیں کیا۔ایمان رکھنا چاہئے۔ اسے اچھے انداز میں پیش کیا گیا. ڈرامہ کے ذریعہ مکتب کی پابندی اور اسکی اہمیت ،قرآن کو تجوید کے ساتھ پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی۔ اس کے علاوہ اللہ کے صفاتی نام کو نظم کے انداز بہترین طریقہ سے پیش کیا گیا۔

آخر میں ربی زدنی علما ،جنت سے کال اور فلسطین کے موجودہ حالات کا بہترین نقشہ کینچتے ہوئے اسرئیلی فوج کا ظلم ،انکی دہشت گردی اور اس پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی کو بھی کافی بہترین انداز میں اجاگر کیا گیا۔ جسے دیکھ کر موجود لوگ اشکبار ہو گیے۔ پروگرام کے آخر میں سیرت النبی کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔اس میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے والی عالیہ پروین ،سدرہ حق ،فردوس جہاں ،افشاں اصغر ،انشرح ناز ،محمد معروف ،یٰسین ہاشمی ،شازیہ انجم ،احمد حسین ،اسامہ پروین کو انعامات کے طور پر نقد رقم ، مومنٹو، میڈل اور سرٹیفکیٹ وغیرہ سے نوازا گیا۔

شمالی محلہ مکتب کے ڈائریکٹر و نگراں دینیات مکتب مگدھ زون سید ابوذر ندوی نے مذکورہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کے کانفرنس کی صدارت مولانا قاری شہادت حسین نے کی۔مولانا غالب مظاہری نے بہترین انداز میں نظامت کا فرائض انجام دیا۔اس موقع پر کئی علماء کرام نے شرکت کیا اور اپنے تاثرات پیش کئے جن میں مولانا شمشیر قاسمی،قاری انور ذکی ،مولانا نوشاد قاسمی ،مفتی ابوذر قاسمی ،مفتی حشمت قاسمی ،مولانا طلحہ ندوی ،مولانا سرفراز ندوی ،قاری شاہ فہد ،مولانا اطہر ندوی ،حافظ ظفر اور حافظ اقبال وغیرہ شامل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:گیا: چوڑیاں بنا کر خواتین خود کفیل بن رہی ہیں

سبھی نے بچے بچیوں کے ذریعہ پیش کئے گیۓ پروگرام کی خوب تعریف کی اور ڈائریکٹر و اساتذه کرام کو مبارک باد سے نوازا۔ علماء کرام کے ہاتھوں کامیاب طلبہ کو انعامات سے نوازا۔واضح ہو کہ اس پروگرام کا مقصد طلباء و طالبات کے اندر دینی تعلیم اور بنیادی معلومات کے تعلق سے رغبت پیدا کرنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.