ETV Bharat / state

سیما کے شوہر غلام حیدر آئیں گے بھارت، نوئیڈا عدالت نے تمام ثبوتوں کے ساتھ بلایا - Seema Sachin Case - SEEMA SACHIN CASE

Seema Haider Case: سورج پور کی گریٹر نوئیڈا کورٹ نے سیما کے پہلے شوہر غلام حیدر کو سیما سچن سے متعلق کیس میں ثبوت کے ساتھ ہندوستان آنے کا حکم جاری کیا تھا۔ عدالت سے حکم ملنے کے بعد غلام حیدر جلد ہی سیما حیدر سے ملنے گریٹر نوئیڈا پہنچ رہے ہیں۔

سیما کے شوہر غلام حیدر آئیں گے ہندوستان ،نوئیڈا عدالت نے تمام ثبوتوں کے ساتھ بلایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 27, 2024, 8:15 PM IST

سیما کے شوہر غلام حیدر آئیں گے ہندوستان ،نوئیڈا عدالت نے تمام ثبوتوں کے ساتھ بلایا

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا شہر کے قریب واقع ربو پورہ کے رہنے والے سچن مینا اور پاکستان سے اپنے شوہر اور عزیز و اقارب کو چھوڑ کر آنے والی سیما حیدر کی کہانی میں پھر ایک نیا موڑ آ گیا ہے۔ دراصل گریٹر نوئیڈا میں رہنے والی سیما حیدر اس وقت سرخیوں میں آئیں جب وہ تمام بندھن توڑ کر پاکستان چھوڑ کر اچانک گریٹر نوئیڈا آگئیں۔ سیما حیدر کے ساتھ ساتھ اس کے نابالغ بچوں کا بھی مذہب تبدیل کرایا گیا۔ اس لیے شادی کرانے والے پنڈت کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بھارت میں موجود غلام حیدر کے وکیل مومن ملک نے بتایا کہ غلام حیدر نے ان کے ذریعے گریٹر نوئیڈا کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ سیما خود کو گریٹر نوئیڈا کے سچن کی بیوی کیوں بتا رہی ہیں، جب کہ تمام دستاویزات میں سیما حیدر غلام حیدر کی اہلیہ ہیں۔ گریٹر نوئیڈا کے رہنے والے سچن بھی سیما حیدر کو اپنی بیوی کہہ کر پکار رہا ہے۔ ان کے وکیل اے پی سنگھ بھی مسلسل سیما اور سچن کے شوہر اور بیوی ہونے کی بات کر رہے ہیں۔ اور یہ دونوں گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں کئی مہینوں سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

غلام حیدر 10 جون کو بھارت آئیں گے:
غلام حیدر کے وکیل نے گریٹر نوئیڈا کی عدالت میں سچن-سیما اور ان کے وکیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی، اور کہا کہ وہ غلط ہیں۔ تینوں کو درخواست کا نوٹس بھیجنے کے بعد بھی کسی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ اب گریٹر نوئیڈا کی عدالت نے پاکستانی شہری غلام حیدر کو 10 جون کو پیش ہونے کو کہا ہے۔ غلام حیدر کے وکیل مومن ملک کا دعویٰ ہے کہ اس مقدمے میں تینوں کو دو دو سال کی قید ہو سکتی ہے۔

گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں رہنے والی سیما حیدر کے پہلے شوہر کے وکیل مومن ملک نے کہا کہ حیدر اپنے ساتھ تمام ثبوت ہندوستان لے کر آئیں گے، جس میں سیما کے ساتھ اس کی شادی، سیما کی جانب سے غلام حیدر کا گھر بیچنا شامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شواہد سے یہ واضح ہو جائے گا کہ آخر سیما غلام حیدر کی بیوی ہے اور ان دونوں کی طلاق نہیں ہوئی ہے۔

غلام حیدر عدالت میں ثبوت پیش کریں گے کہ سیما نے اپنا گھر کیسے بیچا۔ بیرون ملک ملازمت کے دوران بھی غلام حیدر سیما حیدر کو پیسے بھیجتا تھا۔ غلام حیدر جلد پاکستان سے اس کا ثبوت لا کر عدالت میں پیش کریں گے۔ وکیل مومن ملک کا کہنا تھا کہ غلام حیدر جلد ویزے کے کاغذات اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کو بھیجیں گے، تاکہ ان کے لیے ویزا حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ جس کے بعد گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے سچن اور سیما کے درمیان یہ جھوٹا اور فریب کارشتہ ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سیما حیدر کی پٹائی کے وائرل ویڈیو کا سچ کیا ہے

آپ کو بتاتے چلیں کہ پاکستان کی رہائشی سیما حیدر 13 مئی 2023 کو نیپال کے راستے بھارت آئی تھیں۔ یہاں آنے کے بعد اس نے اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں رہنے والے اپنے عاشق سچن مینا سے شادی کی۔ اس وقت سچن اور سیما دونوں گریٹر نوئیڈا کے ربوپورہ میں رہتے ہیں اور جلد ہی سیما حیدر بھی سچن کے بچے کو جنم دینے والی ہیں۔ ایسے میں سیما کے پہلے شوہر غلام حیدر کے بھارت آکر سیما کے خلاف ثبوت دینے سے دونوں کے لیے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.