ETV Bharat / state

ہنومان جینتی کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت، ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی - Hanuman Jayanti 2024

ہنومان جینتی کے موقع پر دہلی میں ٹریفک کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے منگل کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس لیے گھر سے نکلنے سے پہلے دہلی پولیس کی ٹریفک ایڈوائزری کو ایک بار ضرور پڑھیں۔

Hanuman Jayanti
ہنومان جینتی کے پیش نظر دہلی میں سکیورٹی سخت
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 23, 2024, 1:46 PM IST

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران چوکسی رکھنے کے لیے منگل کو جہانگیر پوری میں سکیورٹی بڑھا دی ہے۔ اس کے علاوہ نیم فوجی دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ سال 2022 میں شمال مغربی دہلی کے جہانگیر پوری علاقے میں ہنومان جینتی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران ہونے والے فرقہ وارانہ تصادم کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ پولیس نے خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں جلوس نکالے جائیں گے سکیورٹی سخت کر دی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جہانگیر پوری میں جلوس کے پیش نظر سخت سکیورٹی پلان بنایا گیا ہے اور ہم جلوس کو صرف ایک علاقے تک محدود رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ نیم فوجی دستوں کے ساتھ پولیس دستے سخت چوکسی رکھیں گے۔ افسر نے امن و امان کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ جاری کیا۔

غور طلب ہو کہ دہلی میں ٹریفک کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس بارے میں پولیس نے بتایا کہ کناٹ پلیس کے کھڑگ سنگھ مارگ پر واقع ہنومان مندر میں ہنومان جنم سوت منایا جا رہا ہے۔ توقع ہے کہ یہاں 50 سے 60 ہزار لوگ آسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ شوبھا یاترا بھی نکالی جائے گی جو دوپہر 3 بجے سے شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق بابا کھڑک سنگھ مارگ اور آؤٹر سی سی، کناٹ پلیس پر کسی بھی گاڑی کو رکنے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ سڑک پر کھڑی گاڑیاں ہٹا دی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چالان بھی کاٹا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس نے دہلی کے مشہور مرگھٹ بابا مندر کے حوالے سے بھی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ مرگھٹ کی بابا ہنومان مندر کمیٹی نے ہنومان جینتی کے موقع پر سندرکنڈ پاٹھ کے پیش نظر ٹریفک پر پابندیاں عائد کی ہیں اور کچھ راستوں کو تبدیل کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.