ETV Bharat / state

دہلی کے روہنی میں سی آر ایف اسکول کے قریب دھماکہ، پولیس تحقیقات کا آغاز

دہلی میں سی آر پی ایف اسکول کے قریب دھماکہ ہوا، پولیس کےمطابق دھماکہ میں استعمال شدہ مواد کروڈ بم سے مشابہت رکھتا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 10 hours ago

Updated : 8 hours ago

دہلی کے روہنی میں سی آر ایف اسکول کے قریب دھماکہ، پولیس تحقیقات کا آغاز
دہلی کے روہنی میں سی آر ایف اسکول کے قریب دھماکہ، پولیس تحقیقات کا آغاز (Etv Bharat)

نئی دہلی: دہلی کے روہنی میں پرشانت وہار علاقے میں اتوار کی صبح سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اسکول کے قریب ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔ دہلی فائر سروسز کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اسکول، سیکٹر 14، روہنی کے قریب زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے بعد فائر انجن، بم اسکواڈ اور پولیس فارنسک ٹیم کو موقع پر بھیجا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکہ میں اسکول کی دیوار، قریبی دکانوں اور ایک کار کو نقصان پہنچا ہے۔ ڈی ایف ایس حکام نے کہاکہ "ہمیں صبح 7.50 بجے سی آر پی ایف اسکول کی باؤنڈری وال کے قریب دھماکے سے متعلق کال موصول ہوئی، ہم نے فوری طور پر دو فائر انجنوں کو موقع پر دھبیج دیا، تاہم دھماکے سے کوئی آگ نہیں لگی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا، اس لیے ہماری گاڑیاں واپس آگئیں"۔

فارنسک سائنس لیبارٹری کے ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے روہنی میں سی آر پی ایف کے اسکول کے باہر ہونے والے دھماکے میں جو مواد استعمال کیا گیا، وہ خام بم سے مشابہت رکھتا ہے، لیکن تفصیلات مکمل رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوں گی۔ دھماکے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم قریبی دکانوں کے شیشے اور ایک کار کو نقصان پہنچا، پولیس نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور فائر بریگیڈ کی ٹیم بھی موقع پر موجود ہے۔ دہلی پولیس کی خصوصی سیل بھی موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: راجستھان میں المناک حادثہ، بس اور ٹیمپو کی ٹکر میں آٹھ بچوں سمیت 11 لوگوں کی موت

پولیس کے اعلیٰ افسران بشمول کرائم برانچ اور اسپیشل سیل کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ ایک سینئر پولیس افسر نے کہاکہ "ہماری فارنسک ٹیم اور کرائم یونٹ دھماکے کی جگہ سے نمونے لینے کے لیے موقع پر موجود ہیں۔ ہم پورے معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کر رہے ہیں۔" پولیس کا کہنا ہے کہ وہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی چھان بین کررہے ہیں۔

Last Updated : 8 hours ago
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.