ETV Bharat / state

رام مندر افتتاح: یوپی میں الرٹ، لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ

اترپردیش کے ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کے پیش راجدھانی لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ایودھیا کے راستے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف مقامات پر چار ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 21, 2024, 10:07 AM IST

لکھنؤ: ایودھیا میں رام مندر کے افتتاحی پروگرام سمیت ریاست میں آنے والے تہواروں کے پیش نظر لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس کے تحت لکھنؤ میں مقررہ احتجاجی مقام کے علاوہ کسی بھی جگہ پر اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کے احتجاجی مظاہرے کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایودھیا جانے والی سڑک 22 جنوری کو عام لوگوں کے لیے بند رہے گی۔ ایودھیا کے راستوں پر چار ہزار سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ لکھنؤ کے 25 حساس علاقوں میں فورسز کو تعینات کیا جائے گا۔

لکھنؤ کے جوائنٹ کمشنر آف پولیس (لاء اینڈ آرڈر) اوپیندر کمار اگروال نے ہدایت دی ہے کہ رام مندر کا افتتاح اور آنے والے تہواروں جیسے 25 جنوری کو علیؓ ڈے یعنی حضرت علیؓ کا یوم پیدائش، 26 جنوری کو یوم جمہوریہ، 14 فروری کو بسنت پنچمی، 24 فروری کو سنت رویداس جینتی، 26 فروری کو شب برات اور 8 مارچ کو مہاشیو راتری کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مختلف داخلہ امتحانات بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران آئندہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر، مختلف سیاسی جماعتیں اور تنظیمیں احتجاج کر سکتی ہیں جسے روکنے کے لیے لکھنؤ کے جوائنٹ پولیس کمشنر اوپیندر کمار نے لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

رام مندر افتتاح کے پیش نظر لکھنؤ میں دفعہ 144 نافذ

حکم نامے کے مطابق پولیس کی اجازت کے بغیر کسی بھی قسم کا کوئی جلوس نہیں نکالا جائے گا جس میں پانچ یا اس سے زائد افراد شامل ہوں، نہ ہی کسی عوامی مقام پر پانچ یا اس سے زائد افراد کا گروپ بنایا جائے گا اور نہ ہی ایسے کسی گروپ میں لوگ شامل ہوں گے۔ کسی بھی مذہبی مقام پر لاؤڈ سپیکر کا زیادہ اونچی آواز میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ ناگزیر حالات میں پولیس کمشنر، جوائنٹ کمشنر آف پولیس یا ڈپٹی کمشنر آف پولیس زون سے اجازت لینی ہوگی۔ مذہبی مقامات جیسے مندر، مسجد، گرودوارہ، چرچ وغیرہ پر نصب لاؤڈ اسپیکر اور ساؤنڈ ایمپلیفیکیشن صرف مذہبی مقام کے احاطے تک ہی محدود ہوں گے۔ نماز، عبادت، جلوس یا دیگر قسم کی مذہبی تقریبات اور عوامی مقامات پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ ایسا کرنے سے پہلے ڈپٹی کمشنر آف پولیس سے اجازت لینی ہوگی۔ کوئی بھی شخص اینٹ، پتھر، سوڈا واٹر کی بوتلیں، آتش گیر مادہ یا کوئی دھماکہ خیز مواد کسی کھلی جگہ یا گھروں کی چھتوں پر جمع یا نہیں رکھے گا، جس کا استعمال کسی پرتشدد سرگرمی میں کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لکھنؤ کے حدود میں نہ تو کوئی دکاندار چینی مانجھا فروخت کرے گا اور نہ ہی کوئی اسے خریدے گا۔ کوئی بھی شخص ایسی پتنگیں نہیں اڑائے گا جو چینی مانجھوں یا ڈور سے بندھی ہوں جس سے کسی عام شہری کو جسمانی نقصان ہو یا املاک کو نقصان پہنچے۔

مزید پڑھیں: رام مندر کی افتتاحی تقریب کو لے کر مسلمان کیوں فکر مند ہوں گے

رام مندر کے پران پرتیستھا مہوتسو میں شریک ہونے کے لئے 66 سالہ خورشید عالم ایودھیا کے سفر پر روانہ

ایودھیا کی مسجد تاج محل سے بہتر ہوگی، انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کا دعویٰ

رام نام کی مہندی مسلم طلبہ کے ہاتھوں پر لگانے پر تنازع

لکھنؤ میں 25 حساس علاقوں میں پولس تعینات

رام مندر کی افتتاحی تقریب کے پیش نظر ایودھیا کے راستے پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا۔ راجدھانی میں سکیورٹی کے لیے پولس نے پرانے لکھنؤ کے 25 حساس علاقوں کی نشاندہی کی ہے اور 300 پولس اہلکاروں کے علاوہ دو کمپنیاں بھی تعینات کی ہیں۔ اس کے علاوہ لکھنؤ-ایودھیا روڈ، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشن اور شاپنگ مال پر اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ٹریفک انتظامات کے پیش نظر اتوار کی رات آٹھ بجے سے ایودھیا جانے والی بھاری گاڑیوں کے لیے ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ لکھنؤ کے راستے ایودھیا، گورکھپور، اعظم گڑھ جانے والی تمام قسم کی گاڑیوں کے لیے آج سے ڈائیورزن طے کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.