ممبئی:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ممبئی سے متصل تھانے ضلع کہ ممرا علاقے میں ایس ڈی پی کارکنان کے ذریعے سی اے اے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
ایس ڈی پی آئی کے چندکارکنان نے اپنے ہاتھوں میں شہریت ترمیمی قانون مخالف بینر لے کرممبئی سے متصل تھانے ضلع کہ ممرا علاقے میں احتجاج کیااور اس قانون کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔حالانکہ ایس ڈی پی آئی کو ممرا کی سڑکوں پر سی اے اے کے خلاف احتجاج کرنے کی اجازت نہیں ملی تھی۔
ایس ڈی پی آئی کے تھانے کے سکریٹری سرفراز خان نے کہا کہ سی اے اے ملک کے لیے ہے خاص کر مسلمانوں کے لیے خطرناک ہے۔ وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایک بار کہا تھا کہ سی اے اے کے بعد ملک میں این پی آر اور این آر سی بھی لایا جائے گا۔ یہ کہا جائے کہ سی اے اے اور این سی آر میں کوئی تعلق نہیں ہے تو یہ بالکل غلط ہے۔بی جے پی جھوٹ بول رہی ہے۔وہ ملک کا ماحول خراب کرنا چاہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مالیگاؤں: ایس ڈی پی آئی کے ضلعی صدر کو نوٹس، سی اے اے کے خلاف احتجاج نہ کرنے کی ہدایت
سرفراز نے کہا کہ وزیر داخلہ چاہے جتنا بھی کہے کہ یہ قانون شہریت دینے کے لیے ہے لیکن اس کا اصل نشانہ صرف مسلمان ہیں۔لوگوں سے شہریت کے کاغذات مانگے جائیں گے ۔ جن لوگوں کے پاس کاغذات نہیں ہوں گے انہیں حراستی کیمپوں میں بھی دیا جائیگا۔یہ ایس ڈی پی آئی کارکن پولس کی اجازت کے بغیر احتجاج کر رہے تھے۔پولیس اب ان کے خلاف دفعہ 149 کے تحت کارروائی کرے گی۔