ETV Bharat / state

چنڈی گڑھ میئر کے انتخاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑھتی تاناشاہی کو سخت پیغام : کیجریوال - کیجریوال

Kejriwal on Mayor Election کیجریوال نے کہا، 'یہ لوگ کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ہم 370 سیٹیں جیت رہے ہیں۔ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں ملک کے 140 کروڑ عوام کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ اتنے بڑے پیمانے پر چاروں طرف لاقانونیت ہی لاقانونیت کاماحول پیدا ہوگیاہے۔

کیجریوال
کیجریوال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 21, 2024, 9:23 PM IST

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے جمہوریت اور خود مختار اداروں کی غیر جانبداری کو بچانے کی اپیل کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ چنڈی گڑھ میئر انتخاب میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے ملک میں بڑھتی تاناشاہی کو سخت پیغام دیا ہے۔

کیجریوال نے آج اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں کہا، 'ملک میں ہر طرف بے انصافی پھیلی ہوئی ہے۔ چاروں طرف اتنا ظلم ہورہاہے کہ لوگ آپس میں بحث کرنے لگے ہیں کہ ایمانداری اور سچائی کے راستے پر چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ ملک میں بہت ساری سازشیں اور غلط کام بڑے پیمانے پر ہو رہے ہیں۔ 75 سال بعد اس ملک کے غریب بچوں کو اچھی تعلیم اور اچھے مستقبل کی امید دلانے والے منیش سسودیا آج جیل کے اندربند ہیں، اور برج بھوشن سنگھ جس نے ہمارے ملک کی ماؤں بیٹیوں کے ساتھ بدسلوکی کی ہے وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ اس ملک میں محلہ کلینک قائم کرنے اور غریبوں کو ادویات فراہم کرنے والے ستیندر جین آج جیل میں ہیں۔ یہ لوگ ہمنتا بشوا شرما، سبھیندر ادھیکاری، مکل رائے، نارائن رانے، بھاونا گاولی، اشوک چوہان، یشونت جادو، یامینی جادو، چھگن بھجبل، اجیت پوار، پرفل پٹیل، گوپال کنڈا سمیت ملک کے بے شمار سب سے بڑے مجرموں اور بدعنوان لوگوں کو منتخب کرکے اپنی پارٹی میں شامل کرارہے ہیں اور وہ اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ ایماندار لوگ جیل میں ہیں۔ آج ہر طرف اس قدر ناانصافی ہے کہ ایم ایل اے کو کھلے عام خریدا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا، "چنڈی گڑھ کے اندر، ان کے عہدیداروں نے ووٹنگ میں ہیرا پھیری کی اور بھاری اکثریت سے جیتنے والے کو شکست دی اور ہارنے والے کو جیتا دیا۔ پاکستان کے اندر بھی راول پنڈی کے الیکشن کمشنر کی روح جاگ اٹھی جس کا کہنا تھا کہ ہم نے بھاری اکثریت سے ان لوگوں کو ہرا دیا ، جو بھاری اکثریت سے جیت رہے تھے اور ان کو جیت دلائی جو ہار رہے تھے۔ ان لوگوں نے بھی ہندوستان کو پاکستان بنا دیا ہے۔ اس ملک کے 140 کروڑ عوام نے 75 سالوں میں محنت سے جو کچھ بھی حاصل کیا، ان لوگوں نے ایک ہی جھٹکے میں سب کچھ تباہ و برباد کر دیا۔

کیجریوال نے کہا، 'یہ لوگ کھلے عام کہہ رہے ہیں کہ ہم 370 سیٹیں جیت رہے ہیں۔ ان کے کہنے کا مطلب یہ ہے کہ انہیں ملک کے 140 کروڑ عوام کی ضرورت نہیں ہے۔ ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ اتنے بڑے پیمانے پر چاروں طرف لاقانونیت ہی لاقانونیت کاماحول پیدا ہوگیاہے۔

انہوں نے کہا، 'آج ہمارے کسان دہلی آنا چاہتے ہیں۔ ان کے پاس کوئی ہتھیار نہیں، انہیں آنے دینا چاہئے۔ ہم نے بھی تو رام لیلا میدان میں مظاہرہ کیا تھا، انہیں بھی رام لیلا میدان دے دو، کسان وہیں بیٹھ جائیں گے۔ کسانوں کا مطالبہ ہے کہ ہم جو فصلیں پیدا کریں اس کا پورا معاوضہ دیا جائے۔ یہ ان کا پورا حق ہے۔ بالکل ملنا چاہیے۔ یہ لوگ فصلوں کی پوری قیمت بھی نہیں دیں گے اور کسانوں کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیں گے۔ آج ملک کے نوجوان بے روزگار ہیں اور گھر گھر بھٹک رہے ہیں۔ تاجروں کا بھی برا حال ہے، ان لوگوں نے مہنگائی اس قدر بڑھا دی ہے کہ خواتین اپنے گھریلو اخراجات پورے کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ دہلی کے اندر ایک کے بعد ایک جھگیاں توڑی جارہی ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.