لکھنؤ: حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی اس وقت اتر پردیش کے دورے پر ہیں انہوں نے لکھنؤ پہنچ کر کے مختلف سیاسی میٹنگ میں حصہ لیا وہیں اج ہاؤس کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے اے پی عبداللہ کٹی نے کہا کہ جنوب ہند کی ریاست کرلا سے اتا ہوں اور اس الیکشن میں امید ہے کہ کیرلہ میں بی جے پی کا کھاتا کھلے گا کیرلہ میں بی جے پی نے ایک مسلم امیدوار کو بھی میدان میں اتارا ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ بی جے پی مسلمانوں کے خلاف نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
Bankruptcy Of Go Air Ways:حکومت گوائیرویزکے دیوالیہ کی بھرپائی حاجیوں کے پیسے سے کررہی ہے
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے تعلق سے یہ غلط پروپیگنڈا پھیلایا جا رہا ہے کہ وہ اقلیتوں کے خلاف ہے عبداللہ کٹی نے کہا کہ دا کیرالہ اسٹوری فلم سے کیرلا کے مسلمانوں میں کوئی ناراضگی نہیں ہے بلکہ ایک سچی کہانی ہے جس کو فلم میں دکھایا گیا ہے ٹیرزم ہندوستان کا ہی کا نہیں بلکہ عالمی سطح کا ایک بہت اہم مسئلہ ہے جس کے خلاف ہر ملک لڑ رہا ہے اور عوام کو بھی اس میں مدد کرنی چاہیے چاہے وہ کسی بھی ذات مذہب کا ہو۔
حج کے متعلق انہوں نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج کے سفر حج پر روانگی کا سلسلہ جاری ہے اور ملک بھر سے تقریبا ایک لاکھ 75 ہزار عازمین حج سفر حج پر جا رہے ہیں ہم نے عازمین کے اخراجات کو کم کیا ہے بلکہ عالمی سطح پر حج کے اخراجات کو دیکھیں گے تو سبھی ملکوں کے حج کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے لیکن بھارت میں اس میں کمی کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ وقت میں عازمین کا جب سعودی عرب پہنچ رہے ہیں تو ان کے لیے کچھ دشوار کن مسائل ہیں لیکن یہ مسئلہ سعودی حکومت کا ہے مکہ اور مدینہ میں کئی عمارتیں ہیں جو مسمار کی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے ہوٹلز کی پریشانیاں ائی ہیں اور یہ پریشانی بھارت کی جانب سے نہیں ہے یہ سعودی عرب کی پریشانی ہے لہذا ہم اس میں کچھ نہیں کر سکتے انہوں نے مزید کہا کہ روا برس شدت کی گرمی میں حج کی ادائیگی ہوگی یہی وجہ ہے کہ ہم نے سیکڑوں ڈاکٹرز کی ٹیم سعودی عرب میں بھیج دیا ہے تاکہ عازمین کو طبی سہولت میسر رہے۔