ETV Bharat / state

مسلمانوں کو برقع بانٹنے والوں کو انتخاب میں برقعہ پہننا پڑےگا: ۔سنجے راؤت - Burqa Distribution - BURQA DISTRIBUTION

ممبئی کے بائیکلہ اسمبلی حلقہ میں شیو سینا شندے گروپ کی جانب سے مسلم خواتین میں برقعہ تقسیم کیے جانے پر شیو سینا یو بی ٹی کے لیڈر سنجے راوت نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ سنجے راوت نے کہا کہ جس پارٹی کے لیڈر اسکولوں اور کالجوں میں برقعہ کی مخالفت کررہے ہیں وہ انتخابات کے مدنظر مسلمانوں میں برقعہ تقسیم کر کے انھیں رجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مسلمانوں کو برقع بانٹنے والوں کو انتخاب میں برقعہ پہننا پڑےگا: ۔سنجے راؤت
مسلمانوں کو برقع بانٹنے والوں کو انتخاب میں برقعہ پہننا پڑےگا: ۔سنجے راؤت (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 10, 2024, 4:08 PM IST

Updated : Sep 10, 2024, 9:47 PM IST

ممبئی: مہاراشٹر میں ایکناتھ شندے کی شیو سینا مسلم خواتین میں برقعے بانٹ رہی ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب شیوسینا مسلم خواتین میں برقعے تقسیم کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ممبئی کے بائیکلہ علاقے میں کئی مقامات پر ہورڈنگز لگائے گئے تھے۔ یہ ہورڈنگز شندے گروپ کی ایم ایل اے یامنی جادھو نے لگوائے۔ اسکے بعد مسلم اکثریتی علاقے مدنپوره میں باقاعدہ ایک پروگرام منعقد کر کے مسلم خواتین کو برقع تقسیم کیا گیا۔ اب ادھو گروپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے شیو سینا (شندے گروپ) کے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سنجے راوت نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی چھوڑنے والے رکن اسمبلی کو بھی برقع پہنایا جائے کیونکہ آنے والے انتخابات میں انہیں برقع میں عوام کا سامنا کرنا پڑے گا، ورنہ لوگ ان پر جوتوں سے حملہ کریں گے۔ انہوں نے رکن اسمبلی کو غدّار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ الیکشن جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ راؤت نے اس تضاد کی نشاندہی کی کہ جہاں یہ لوگ برقع بانٹ رہے ہیں وہیں دوسری طرف ان کے لیڈر اسکولوں اور کالجوں میں برقع پہننے کی مخالفت کر رہے ہیں۔

مسلمانوں کو برقع بانٹنے والوں کو انتخاب میں برقعہ پہننا پڑےگا: ۔سنجے راؤت (ETV Bharat)
آپ کو بتاتے چلیں کہ رواں برس لوک سبھا انتخابات میں یامنی جادھو اس علاقے سے الیکشن ہار گئی تھیں، کیونکہ یہ مسلم اکثریتی علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے مانا جا رہا ہے کہ اسمبلی انتخابات سے پہلے مسلم ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں اور شیوسینا کی جانب سے مسلم خواتین کو برقعے تقسیم کیے جا رہے ہیں۔یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Sep 10, 2024, 9:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.