ETV Bharat / state

سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف احتجاج جاری

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 9, 2024, 6:31 PM IST

Sandeshkhali Unrest سندیش کھالی کی خواتین ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہان شیخ، شیبو ہزارا اور اتم سردار کی گرفتاری کے مطالبے کی حمایت میں احتجاج کر رہی ہیں ۔احتجاج کی وجہ سے علاقے حالات کشیدہ ہے ۔مشتعل ہجوم نے تین پولٹری فارمز، مکانات اور باغات کو بھی آگ لگا دی۔

سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف احتجاج جاری
سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف احتجاج جاری
سندیش کھالی میں ترنمول کانگریس کے لیڈر شاہجہاں شیخ کے خلاف احتجاج جاری

کولکاتا:مغربی بنگال کی حکمراں جماعت نے جمعرات کو قانون ساز اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے اگلے دن جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش اور دو ریاستی وزیر چندریما بھٹاچاریہ اور بیرباہا ہنسدا موجود تھے۔ سندیش کھالی معاملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کنال گھوش نے کہاکہ کچھ لوگوں کی ناراضگی ہوسکتی ہے اور کچھ لوگوں کو بڑا لگ سکتا ہے۔مگر سندیش کھالی میں جوکچھ ہورہا ہے وہ سب سیاسی سازش کا حصہ ہے۔کنال نے کہاکہ ’’اس مسئلے کے لیے کانگریس، سی پی ایم، بی جے پی اور ایک اور پارٹی لوگوں کو بھڑکا کر عارضی افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سندیش کھالی میں بدھ سے ہی حالات خراب ہیں ۔مظاہرین ای ڈی کی ٹیم پر حملہ کرنے میں ملوث شاہجہاں شیخ اور دیگر لیڈروں کی گرفتار کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ان لوگوں کا الزام ہےشاہجہاں شیخ کے خوف کی وجہ سے وہ اب تک خاموش تھے۔مظاہرین نے سندیش کھالی-II بلاک ترنمول کانگریس کے صدر شیبو ہزارا کے پولٹری فارم کو آگ لگا دی۔ بدھ کے بعد جمعرات کو خواتین شاہجہان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔دودن بعد جمعہ کو بھی کو سندیش کھالی کے جیلیاکھلی علاقے میں مظاہرے ہورہے ہیں ۔گائوں والوں کا الزام ہے کہ شاہجہاں شیخ اوران کے قریبیوں نے گائوں والوں پر ظلم کیا ہے ۔ گاؤں والوں کو ان کی مرضی کے خلاف مختلف کام کرنے پر مجبور کیا۔ زمین پر قبضے سے لے کر تشدد کے متعدد الزامات سامنے آئے ہیں۔

جمعہ کی صبح سے ہی مقامی باشندے چاقو، آری، بانس اور لاٹھیوں کے ساتھ سڑک پر احتجاج کررہے ہیںان میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ جمعہ کو بھی انہوں نے شیبو کے جیلیاکھلی علاقے میں تین پولٹری فارموں کو آگ لگا دی۔ جمعرات کے واقعہ کے بعد پولیس نے سندیش کھالی میں دونوں طرف سے پانچ لوگوں کو گرفتار کر لیا۔ دو ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہجہاں شیخ کی گرفتاری کے مطالبے پر گائوں کی خواتین سڑکوں پر

5 جنوری کو ای ڈی راشن کرپشن معاملے کی جانچ کے لیے شاہجہاں کے گھر گئی تھی۔ اس دن شاہ جہاں کے پیروکاروں نے ای ڈی کے اہلکاروں کی پٹائی کی تھی۔اس وقت سے شاہ جہاںلاپتہ ہے۔ای ڈی نے انہیں کئی مرتبہ نوٹس بھیجے ہیں مگر شاہجہاں پیش نہیں ہورہے ہیں ۔شاہجہاں عدالت میں پیشگی ضمانت کیلئے عرضی دی ہے۔۔ای ڈی ان کی تلاش کررہی ہے ۔ یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.