ETV Bharat / state

ہردوئی: ریت سے لدا ٹرک جھونپڑی پر الٹ گیا، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک - HARDOI road accident - HARDOI ROAD ACCIDENT

اترپردیش کے ہردوئی میں ایک المناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہاں ریت سے لدا ایک ٹرک جھونپڑی پر الٹ گیا۔

ہردوئی حادثہ
ہردوئی حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 12, 2024, 10:10 AM IST

Updated : Jun 12, 2024, 10:18 AM IST

ہردوئی: اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں دیر رات پیش آئے ایک حادثے میں ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ ریت سے لدا ایک ٹرک جھونپڑی پر الٹ گیا۔ اس دوران جھونپڑی میں سو رہے خاندان کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں میاں بیوی اور چار بیٹیوں سمیت آٹھ افراد شامل ہیں۔ پولیس نے ملزم ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

جانکاری کے مطابق یہ حادثہ ہردوئی ضلع کے ملاوان کوتوالی علاقے میں پیش آیا۔ اناؤ روڈ پر دیر رات ریت سے لدا ٹرک بے قابو ہو گیا اور ایک جھونپڑی کے قریب پہنچ کر الٹ گیا۔ حادثے میں ایک ہی گھر کے آٹھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ایک لڑکی زخمی بتائی جاتی ہے۔ اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ملاواں قصبے میں سڑک کے کنارے اودھیش عرف بِلا اپنے خاندان کے ساتھ جھونپڑی بنا کر رہ رہا تھا۔ دیر رات ریت سے لدا ٹرک ان کی جھونپڑی پر الٹ گیا۔ اس پر آس پاس کے لوگ مدد کے لیے دوڑے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے جے سی بی سے ٹرک کو سیدھا کیا اور جائے وقوع سے ہٹایا۔ اودھیش عرف بلا (45)، بیوی سودھا عرف منڈی (42)، بیٹی سنائینا (11)، للہ (5)، بدھو (4)، ہیرو (22)، شوہر کرن (25) اور بیٹی کومل (5) کی موت ہوگئی۔ پولیس نے تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ پولیس کے مطابق زخمی لڑکی بٹو کو علاج کے لیے سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا ہے۔ ملزم ٹرک ڈرائیور اودھیش اور ہیلپر روہت کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوپی میں ایک اور قتل، مسجد کے امام کو فون پر گھر سے باہر بلایا، اور سینے میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا

Last Updated : Jun 12, 2024, 10:18 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.