علیگڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے خلاف اکثر بیان دے کر سرخیوں میں رہنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان ستیش گوتم کے حالہی میں جواہر لال نہرو میڈیکل کالج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کو لے کر پارلیمنٹ میں دیے گئے بیان کے خلاف آج سماج وادی پارٹی چھاتر سبھا نے علیگڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دفتر پر ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ (اے سی ایم) سدھیر کمار کو صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم دیا ہے۔
صدر جمہوریہ کے نام دئے گئے میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رکن پارلیمنٹ ستیش گوتم کی رکنیت منسوخ کی جائے کیونکہ ستیش گوتم علاقے میں ترقیاتی کام نہیں کرواتے اور آئے روز ایسے بیانات دے کر شہر کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مذہبی نفرت پھیلانے کے لئے اس طرح کے ہندو مسلم بیانات ایک رکن پارلیمان پر زیب نہیں دیتے ہیں۔
موقع پر موجود آر ٹی آئی ایکٹیویسٹ پنڈت کیشو دیو نے بھی ستیش گوتم کے بیان کے خلاف افسوس اور غصہ کا اظہار کتے ہوئے کہا کہ ستیش گوتم علاقے میں ترقیاتی کاموں سے دور رہتے ہیں۔اس طرح کے نفرت پھیلانے والے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ بی جے پی کو ہمیشہ نفرت اور بانٹتے کی سیاست کرکے ووٹ اور حکومت چاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش جیسے حالات یہاں بھی ہونے والے ہیں۔ ان کی حکومت پلٹ جائے گی اور یہ ملک چھوڑ کر بھاگ جائے گے۔
یہ بھی پڑھیں:دیر رات اے ایم یو سینیئر رسرچ اسکالرز سڑک پر بیٹھنے کو ہوئی مجبور
واضح رہے ستیش گوتم نے حال ہی میں پارلیمنٹ میں میڈیکل کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ میڈیکل کالج اے ایم یو کا ہونے کی وجہ سے وہاں زیادہ طر ڈاکٹرز مسلم ہیں۔ اسی وجہ سے وہاں ہندو مریض جانے سے کتراتے ہیں۔ اس لئے قریب میں موجود دین دیال اپادھیائے ہسپتال کو ایمس کا درجہ دے دیا جائے۔