ETV Bharat / state

وقف ترمیمی بل کی آڑ میں مسلمانوں کی زمینوں کو چھیننا چاہتی ہے: اکھلیش یادو - ASSEMBLY POLLS IN MAHARASHTRA

مہاراشٹر میں 20 نومبر کو ایک ہی مرحلے میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں شروع ہوگئیں ہیں۔

Samajwadi Party National President Akhilesh Yadav
Samajwadi Party National President Akhilesh Yadav (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 5:07 PM IST

مالیگاؤں: مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی مالیگاؤں کی جانب سے بعنوان جن ادھیکار سبھا کا عزیز کلو اسٹیڈیم کے گراونڈ پر انعقاد کیا گیا۔ اس جلسہ عام میں جس میں سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو، رکن پارلیمنٹ اقراء حسن اور ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی کے ساتھ ساتھ بھیونڈی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ خصوصی شرکت کی۔ تاہم موسلا دھار بارش کے دوران بھی مقررین نے ہاتھ میں چھتریاں لیکر تقریریں کی اور عوام بھی کثیر تعداد میں جلسہ گاہ میں موجود رہی۔

Samajwadi Party National President Akhilesh Yadav (Etv bharat)

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ خدا کی قسم ہم ہمیشہ مسلمانوں کے مسائل کو لیکر جدوجہد کرتے ہیں اور مجھے مالیگاوں شہر سے ایک خاص محبت ہے، میں چاہتا ہوں کہ مالیگاوں شہر میں ایک بار سماج وادی کا لیڈر آجاتا ہے تو ہم مالیگاوں شہر کی عوام کے تمام مسائل کو حل کریں گے ۔ انہوں نے عوام سے یقین دلایا کہ آنے والے 20 نومبر کو مالیگاوں شہر سینٹرل سے ایک ووٹ بھی ضائع نہ ہوسکے۔

اس دوران رکن پارلیمنٹ اقراء حسن نے کہا کہ سماجوادی پارٹی ہمیشہ بنکروں اور مزدوروں کے ساتھ کھڑے رہنے والی پارٹی ہے۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے غرور کو توڑنے میں سماجوادی اہم کردار ادا کررہی ہے۔ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات شروع ہوگئے ہیں۔ اس لئے ہمیں جوش سے نہیں بلکہ ہوش سے کام لینے کا وقت ہے۔ کیونکہ یہ صرف چناؤ نہیں بلکہ ہمارے اصولوں کی لڑائی ہے۔ شان ہند کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں۔

اس درمیان سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی نے ہمیشہ سے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی ہے، ہم اور ہماری پارٹی یہ چاہتی ہیکہ دوبارہ ریاست میں مہایوتی حکومت کو شکست دیکر سماجوادی کو مضبوط کریں تاکہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کو ان کا حق فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بارش آندھی طوفان سماجوادی پارٹی کا طوفان لگ رہا ہے۔ اس بات کی علامت ہے کہ آئندہ اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں کی عوام اسی طرح ووٹوں کی بارش کریگی اور سماجوادی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریگی۔

اکھلیش یادو نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے باوجود حالیہ ہریانہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی جیت پر سوال اٹھایا۔ لوک سبھا انتخابات میں متوقع کامیابی نہ ملنے کے بعد بی جے پی مایوس پارٹی ہے۔ ایسے میں یہ پارٹی اسمبلی انتخابات جیتنے کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے، جبکہ انہوں نے مہاراشٹرا میں مہاوکاس اگھاڑی کی اتحادی جماعتوں کو اس سلسلے میں محتاط اور خبردار رہنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایک طرف تمام سوالات ہے وہی دوسری طرف دو سماج کو بانٹنے اور مسلمانوں بھائیوں کو پریشان کرنے کیلئے، انکی وقف کی زمینوں کو چھیننے کیلئے لایا جارہا ہے۔ دراصل بھارتیہ جنتا پارٹی زمینی پارٹی بن کر مسلمانوں کی زمینوں کو چھیننا چاہتی ہے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ اس بل کیخلاف سماجوادی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہونے کا کام کریگی۔

واضح رہے کہ انہوں نے سماجوادی پارٹی کی مقامی صدر شان ہند نہال احمد کا نام مالیگاوں سینٹرل اسمبلی حلقہ سے امیدواری کے لیے اعلان کیا اور ساتھ ہی بھیونڈی ایسٹ سے رئیس شیخ، بھیونڈی ویسٹ سے ریاض اعظمی، ممبرا ممبئی سے ابو عاصم اعظمی اور دھولیہ سے ارشاد جاگیر دار کے ناموں کا اعلان کیا۔ یاد رہے کہ موسلا دھار بارش کے دوران بھی ہزاروں افراد جلسہ گاہ میں موجود رہے۔ جبکہ اکھلیش یادو اور اقراء لکھنؤ سے ہوائی جہاز سے اوجھر ہوائی اڈے پر پہنچے۔ وہاں سے شام پانچ بجے کے قریب مالیگاؤں شہر پہنچے۔ مالیگاؤں آمد پر پارٹی کے مقامی لیڈران مستقیم ڈگنیٹی و شان ہند کے علاوہ دیگر ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.