ETV Bharat / state

سماجوادی پارٹی کا مشن مہاراشٹر - Samajwadi Party Mission Maharashtra - SAMAJWADI PARTY MISSION MAHARASHTRA

Samajwadi Party Mission Maharashtra مہاراشٹر اسمبلی اتنخابات کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں۔ وہیں سماجوادی پارٹی کی جانب سے 19 جولائی سے ’ مشن مہاراشٹرا‘ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 7:06 PM IST

ممبئی : مہاراشٹر اسمبلی اتنخاب کے پیش نظر سماج وادی پارٹی کی جانب سے عوام کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے مشن مہاراشٹر کا آغاز 19 جولائی کو کیا جائے گا۔ اس موقع پر اترپردیش کے 37 رکن پارلیمنٹ کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سماجوادی پارٹی مہاراشٹر کے صدر ابو عاصم اعظمی نے کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ جس طرح سے اتر پردیش کی عوام نے سماجوادی پارٹی کو پسند کیا اسی طرز پر مہاراشٹر کے عوام بھی ہمیں پسند کریں گے۔

سماجوادی پارٹی کا مشن مہاراشٹر (Etv Bharat)

انہوں نے کہا کہ ہم مہا وکاس آگھاڈی کا حصہ ہے، ہمیں ہر طرح سے اسکا بھی خیال رکھنا ہے۔ سیٹوں کے بٹوارے کو لیکر اُنہوں نے کہاکہ جب وقت آئیگا تو ہم اُسکا بھی اعلان کریں گے کیونکہ پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو ہی اس بارے میں کچھ کہہ سکتے ہیں، ہمیں مہاوکاس آگھاڈی کا بھی خیال کرنا ہے تاکہ سیٹوں کے بٹوارے سے کہیں ووٹوں کا بٹوارا نہ ہوجائے۔

ابو عاصم اعظمی نے کولہاپور تشدد کے بارے میں کہاکہ جو لوگ بھی ڈی جی کے پاس جا رہے ہیں وہ سب دکھاوا ہے، پولیس کوئی کارروائی نہیں کرتی یہ میں دیکھ چکا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’میں نے کولہاپور پولیس کے اعلٰی حکام کو فون پر رابطہ قائم کرنا چاہا لیکن اُن لوگوں نے بجائے بات چیت کرنے کے فون بند کردیا۔ اعظمی نے کہا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی حکومت کرتی ہے۔ تشدد برپا کرنے والے لوگ کانگریس لیڈر کے ساتھ ہیں اور پولیس کی ناکامی صاف دکھائی دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.