ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کسان تحریک کی مکمل حمایت کرتی ہے، اکھلیش - سماج وادی پارٹی

Akhilesh Yadav Support Kisan Protest سابق وزیر اعلی نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پارٹی نہیں یہ ایک گروہ ہے۔ پولیس بھرتی امتحان منسوخ ہونے کے سوال پر کہا کہ یہ حکومت خود پرچہ لیک کراتی ہے۔ کیونکہ انہیں نوکری نہیں دینی ہے۔

اکھلیش
اکھلیش
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 24, 2024, 8:51 PM IST

بہرائچ: اترپردیش کے سابق وزیر اعلی و سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے ہفتہ کی دوپہر میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر سے بہرائچ پولیس لائن پہنچے اور کہا کہ دہلی میں کسان اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ اس کے بعد وہ سابق کابینی وزیر یاسر شاہ کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ یادو نے دہلی میں جاری کسانوں کی تحریک کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اور پی ڈی اے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

ایس پی سربراہ آج ایک بجے پولیس لائن واقع ہیلی پیڈ ہیلی کاپٹر سے پہنچے۔ اس کے بعد وہ یاسر شاہ کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے۔ سابق کابینی وزیر کی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہونے سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت میں یاد ونے کہا کہ دہلی میں کسان اپنے حق کے لئے احتجاج کررہے ہیں۔ ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مطالبات پر عمل کرے۔ اس کے لئے پی ڈی اے اتحاد پورا تعاون کررہا ہے۔یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کسانوں کی پارٹی ہے۔ حق اور احترام کے لئے ان کی پارٹی کسانوں کے ساتھ رہے گی۔

سابق وزیر اعلی نے بی جے پی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کو پارٹی نہیں یہ ایک گروہ ہے۔ پولیس بھرتی امتحان منسوخ ہونے کے سوال پر کہا کہ یہ حکومت خود پرچہ لیک کراتی ہے۔ کیونکہ انہیں نوکری نہیں دینی ہے ۔ سب سے زیادہ پرچے اسی حکومت میں لیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ صرف زبان دیتے ہیں۔ ان کی زبان بھارت ماتا کی جئے سے شروع ہوتی ہے اور اسی پر ختم ہوتی ہے۔

اکھلیش نے ہم راہل گاندھی کی یاترا میں شامل ہونگے۔ اس حکومت سے بھی پریشان ہیں۔ نوجوانوں اور کسانوں پر آنسو گیس کے گولے پھینکے جارہے ہیں۔ لاٹھیاں چلائی جارہی ہیں۔ کسان مارے جارہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں راشٹر وادی اور راشٹر پریمی ہیں۔ یہ کیسا وطن سے پیار ہے جو نوجوانوں کسانوں کو ہراساں کررہے ہیں۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.