ETV Bharat / state

سماج وادی پارٹی کا یوپی میں کانگریس کو 11 سیٹیں دینے کا دعوی - parliamentary election 2024

ایک طرف بہار میں جہاں سیاسی ہلچل ہے تو دوسری جانب اکھلیش یادو نے ایکس پر لکھا کہ کانگریس کے ساتھ ہمارا دوستانہ اتحاد 11 مضبوط سیٹوں کے ساتھ اچھی شروعات کر رہا ہے۔

سماج وادی کا یوپی میں کانگریس کو 11 سیٹیں دینے کا دعوی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 27, 2024, 3:43 PM IST

سماج وادی کا یوپی میں کانگریس کو 11 سیٹیں دینے کا دعوی

لکھنؤ: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سیاسی جماعتوں میں گہما گہمی ہے۔ ایک جانب بہار میں سیاسی اتل پتھل کی صورتحال نظر آرہی ہے، تو دوسری جانب اترپردیش سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ایکس پر لکھا کہ کانگریس کے ساتھ ہمارا دوستانہ اتحاد 11 مضبوط سیٹوں کے ساتھ اچھی شروعات کر رہا ہے۔ مساوات کے ساتھ یہ رجحان مزید جاری رہے گا۔ ’انڈیا‘ کی ٹیم اور ’پی ڈی اے‘ کی حکمت عملی تاریخ بدل دے گی۔

  • कांग्रेस के साथ 11 मज़बूत सीटों से हमारे सौहार्दपूर्ण गठबंधन की अच्छी शुरुआत हो रही है… ये सिलसिला जीत के समीकरण के साथ और भी आगे बढ़ेगा।

    ‘इंडिया’ की टीम और ‘पीडीए’ की रणनीति इतिहास बदल देगी।

    — Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) January 27, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اس وقت یوپی میں کانگریس کے پاس صرف ایک لوک سبھا سیٹ ہے۔ کانگریس کی سینئر لیڈر اور سابق صدر سونیا گاندھی اس سیٹ سے ایم پی ہیں۔ اس پورے معاملے پر اترپردیش کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر اجے رائے نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس اعلی کمان اس پورے معاملے پر میٹنگ کر رہی ہے اور ابھی تک کچھ واضح فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی اس پر فیصلہ کر لیا جائے گا اور سبھی کو اس کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اترپردیش میں 80 لوک سبھا کی نشستیں ہیں۔ کانگرس پارٹی انڈیا اتحاد کے ساتھ جن نشستوں پر مضبوطی کے ساتھ میدان میں آئے گی، اس کی تمام تر رپورٹ اعلی کمان کو بنا کر بھیج دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے سیاسی اتھل پر ہم کوئی بھی رد عمل نہیں دیں گے۔ تاہم ریاست میں کانگرس پارٹی مضبوطی کے ساتھ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے گی۔

اپ کو بتا دیں کہ گزشتہ کچھ دن قبل آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو کے ساتھ میٹنگ ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے ایکس پر لکھا تھا کہ لوک دل کو انڈیا اتحاد میں سات نشستوں پر انتخابی میدان میں اترنا ہے۔ انہوں نے بیان جاری کیا کہ سماج وادی پارٹی کی 11 نشستوں پر بات چیت ہوئی ہے اور آگے بھی بات چیت کے راستے ہموار ہیں۔

کانگرس پارٹی کے ریاستی صدر نے آف کیمرہ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکھلیش یادو کا یہ ایک طرفہ پیار ہے۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے ابھی کچھ بھی بیان نہیں آیا ہے۔ کوئی بھی اتحاد ہوتا ہے تو اس میں مشترکہ بیان جاری ہوتی ہے لیکن اکھلیش یادو نے اپنی جانب سے ہی یہ بیان جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرین کی مانیں تو یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ایک طرف بہار میں جہاں سیاسی ہلچل ہے تو دوسری جانب اکھلیش یادو بھی اس کا فائدہ اٹھا کر کے اپنی دعویداری پیش کر رہے ہیں۔ اس کا کیا نتیجہ آئے گا اور انڈیا اتحاد میں کس طریقے سے آگے تک معاملات چلیں گے۔ اس پر ابھی کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ کانگریس پارٹی انڈیا اتحاد میں 80 لوک سبھا نشستوں میں سے تقریبا 35 لوک سبھا نشستوں پر اپنے امیدوار کو میدان میں اتارے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.