ETV Bharat / state

صائمہ خان اور نغمہ خان نے بیسک ماؤنٹین کلائمبنگ میں مہاراشٹر کا نام روشن کیا - Mountain Climbing - MOUNTAIN CLIMBING

اورنگ آباد سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں صائمہ خان اور نغمہ خان نے بیسک ماؤنٹین کلائمبنگ میں مہاراشٹر کا نام مشہور کیا۔ اتراکھنڈ کے کیدار تال کے 16 ہزار فٹ اونچے پہاڑ کو سر کر کے مولانا آزاد کالج کی طالبات صائمہ خان اور نغمہ خان فاروق خان ان دونوں جڑوں بہنوں نے اپنے کالج، شہر، ریاست اور اپنے خاندان کا نام روشن کیا۔

Saima Khan and Naghma Khan made Maharashtra famous in Basic Mountain Climbing
صائمہ خان اور نغمہ خان نے بیسک ماؤنٹین کلائمبنگ میں مہاراشٹر کا نام روشن کیا (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 6, 2024, 5:21 PM IST

صائمہ خان اور نغمہ خان نے بیسک ماؤنٹین کلائمبنگ میں مہاراشٹر کا نام روشن کیا (ETV Bharat Urdu)

اورنگ آباد: کہتے ہیں کہ اگر بچوں میں جستجو ہو اور انہیں صحیح رہنمائی حاصل ہو جائے تو وہ مشکل سے مشکل ٹاسک بڑی آسانی سے پورا کر لیتے ہیں۔ اس حقیقت کی تازہ مثال صائمہ اور نغمہ دونوں بہنوں نے ثابت کی ہے۔ جو مولانا آزاد کالج میں بارہویں آرٹس کی طالبات ہیں، اور کالج کے این سی سی گروپ میں بھی شامل ہیں۔ ان جڑواں بہنوں میں چھپی صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے، ان کے این سی سی ٹرینز اسد اللہ خان نے انھیں اتراکھنڈ کی اس پرخطر فلک بوس 16 ہزار فٹ اونچے پہاڑ پر کوہ پیمائی کی ترغیب دی۔ اور پھر ان دونوں بہنوں نے اپنے ٹرینر اسد اللہ خان، کالج کے پرنسپل مظہر فاروقی اور این سی سی اورنگ آباد گروپ کے کمانڈنٹ کرنل ریڈی کی رہنمائی میں اس مہم کو سر کرنے کا فیصلہ کیا اور اتراکھنڈ پہنچ گئیں۔

Saima Khan and Naghma Khan made Maharashtra famous in Basic Mountain Climbing
صائمہ خان اور نغمہ خان نے بیسک ماؤنٹین کلائمبنگ میں مہاراشٹر کا نام روشن کیا (ETV Bharat Urdu)
Saima Khan and Naghma Khan made Maharashtra famous in Basic Mountain Climbing
صائمہ خان اور نغمہ خان نے بیسک ماؤنٹین کلائمبنگ میں مہاراشٹر کا نام روشن کیا (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

بڑی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے اورنگ آباد پہنچ رہے ہیں - Treatment Facilities In Aurangabad

اس مہم میں دیگر مقامات سے بھی جملہ 180 طالبات شامل ہوئی تھیں اور کوہ پیمائی کا یہ پرخطر سفر شروع کیا۔ کوہ پیمائی کی صعوبتوں اور موسم کی سختیوں کو جھیلتے ہوئے ان میں سے 100 طالبات اپنی منزل پانے میں کامیاب ہوئیں۔ جب کہ 80 طالبات نے ہمت ہار کر واپسی اختیار کر لی۔ اہم بات یہ ہے کہ ان کامیاب 100 طالبات میں صائمہ اور نغمہ دونوں جڑوں بہنیں سب سے پہلے 16 ہزار اونچے ماؤنٹین کی چوٹی پر پہنچیں اور اپنے وطن کا پرچم لہرایا۔ ان کی اس کامیابی پر دونوں بہنوں کو این سی سی گروپ اورنگ آباد کی جانب سے ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس کامیابی کے بعد اب یہ دونوں بہنیں ایورسٹ کا کی بلند چوٹی کو سر کرنے کا عزم رکھتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.