ممبئی: مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں فٹنس ٹرینر ساحل خان کو آج کورٹ میں پیش کیا گیا۔ جہاں کورٹ نے ساحل خان کو 22 مئی تک لیے عدالتی تحویل میں بھیک دیا۔ آپ کو بتا دیں کہ ساحل خان کو 15000 کروڑ کے مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اب ساحل خان اس معاملہ میں ضمانت کی عرضی کورٹ میں داخل کر سکتے ہیں۔ کورٹ میں ساحل خان کے وکیل نے ساحل خان کو بے گناہ بتاتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے کسی سے بھی اپنے اکاؤنٹ میں پیسہ نہیں لیا جب کہ تفتیش ایجنسی اُنہیں 15000 کروڑ کے بارے میں ملزم مانتی ہے۔
اس معاملہ میں ساحل خان سمیت کل 32 ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جو بیٹنگ ایپ کے غیر قانونی کھیل میں شامل تھے۔ حالانکہ بیٹنگ ایپ کے ذریعہ حاصل کی گئی رقم کے بارے میں اب تک کرائم برانچ یہ پتہ لگانے میں ناکام رہی ہے کہ بیٹنگ سے حاصل کی گئی رقم ساحل خان نے کہاں چھپا رکھی ہے۔
آپ کو یہ بات یاد دلا دیں کہ ممبئی ماٹنگا پولیس تھانے میں مہا دیو بیٹنگ ایپ کو لے کر ایف آئی آر داخل کی گئی تھی۔ معاملہ 15000 کروڑ کا تھا۔ اس لیے اسے کرائم برانچ منتقل کیا گیا۔ اس معاملہ کو حل کرنے کے لیے ممبئی پولیس نے اسپیشل ٹیم کی تشکیل کی ہے۔
مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں ساحل خان کو عدالتی تحویل میں بھیجا گیا - Sahil Khan in Judicial Custody - SAHIL KHAN IN JUDICIAL CUSTODY
Sahil Khan Sent to Judicial Custody: کرائم برانچ ممبئی نے بالی ووڈ کے معروف اداکار ساحل خان کو مہا دیو بیٹنگ ایپ معاملہ میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، اب انہیں عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔
Published : May 10, 2024, 3:03 PM IST