ETV Bharat / state

بیدر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس نے ساگر کھنڈرے کو ٹکٹ دیا - SAGAR KHANDRE CANDIDATE FROM BIDAR - SAGAR KHANDRE CANDIDATE FROM BIDAR

Lok Sabha Election 2024: بیدر لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ساگر کھنڈرے کو ٹکٹ دیا گیا۔ کانگریس لیڈر وجے سنگھ نے ساگر کھنڈرے کو اہل اور پرجوش نوجوان بتایا۔

Sagar Khandre gets Bidar Lok Sabha Election Ticket from congress

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 6, 2024, 3:37 PM IST

بسواکلیان: قانون ساز کونسل کے سابق رکن و کانگریس لیڈر وجے سنگھ نے کہا کہ بیدر لوک سبھا حلقہ کانگریس کے امیدوار ساگر کھنڈرے ایک نوجوان پرجوش لیڈر ہیں۔ وہ حلقہ بیدر کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ شہر بسواکلیان میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست میں عمر کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ دلچسپی رکھنے والے اور پرجوش امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ راج شیکھر پاٹل سابق رکن اسمبلی ہمنا آباد کو ٹکٹ مل سکتا تھا لیکن لوک سبھا سیٹ کو لے کر ان کی دلچسپی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بیدر حلقے میں حالات کانگریس کے حق میں ہیں۔ ہم سب سے زیادہ ووٹ لے کر امیدوار کو جتوانے کی مسلسل کوشش کریں گے'۔

یہ بھی پڑھیں:

ملیکارجن کھرگے کا بی جے پی اور سنگھ سے سوال، آزادی اور آئین میں آپ کا کیا تعاون تھا؟

انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تشہیری مہم کے لیے چار اپریل کو صبح 11 بجے شہر کے شیو پور روڈ پر ناگنا کٹے کے قریب پارٹی رابطہ دفتر کا افتتاح کیا گیا ہے۔ بعد ازاں سستا پور روڈ پر واقع ایم ایم بیگ ہال میں 12 بجے کانگریس کارکنوں کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں کانگریس پارٹی بیدر حلقہ کے امیدوار ساگر کھنڈرے، وزیر ایشور کھنڈرے، رحیم خان، الند کے ایم ایل اے بی آر پاٹل، قانون ساز کونسل کے ارکان اروند ارالی، ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل، بھیم راؤ پاٹل، فشریز کارپوریشن کے چیئرمین مالا نارائن راؤ، پارٹی کی ضلع یونٹ کے صدر بسوا راج کانگریس پارٹی کے تعلقہ یونٹ کے صدر نیل کانت راٹھوڑ، سٹی یونٹ کے صدر، سکندر شندے، داؤد ودیگر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.