ETV Bharat / state

رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے اکبر نگر کا جائزہ لیا، قاری روشن سے اظہار ہمدردی کی - Bulldozer Operation in Lucknow

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 2:30 PM IST

رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری کی قیادت میں ایک وفد نے لکھنؤ میں واقع مسمار کردیے گئے اکبر نگر کا دورہ کیا اور علاقہ کا جائزہ لیا ساتھ ہی مدرسہ اہل سنت نور الاسلام کے بانی قاری روشن علی قادری سے اظہار ہمدردی کی۔

Saeed Noori, head of Raza Academy, reviewed Akbar Nagar, expressed sympathy with Qari Roshan
رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے اکبر نگر کا جائزہ لیا، قاری روشن سے اظہاری ہمدردی کی (ETV Bharat Urdu)

لکھنؤ: لکھنؤ کے اکبر نگر میں میونسپل کارپوریشن اور ایل ڈی اے کی مشترکہ ٹیم نے ہفتوں تک انہدامی کارروائی کر کے اب پورے علاقے کو میدان میں تبدیل کر دیا ہے۔ اس انہدامی کارروائی میں دو عظیم الشان مدرسے اور ایک مسجد بھی زد میں آئی جسے شہید کر دیا گیا۔ مدرسے کے بانی قاری روشن علی قادری کے نشاط گنج میں واقع عارضی مدرسہ میں رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اکبر نگر کی انہدامی کارروائی بہت افسوس ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اکبر نگر انہدامی کارروائی: راج ناتھ ، دانش انصاری، دنیش شرما کسی سے بھی مدد نہیں ملی، مدرسے و مسجد کے بانی کا بیان - Bulldozer Operation in Lucknow

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ایک طرف جہاں مدرسے اور مسجد پر انہدامی کارروائی ہوئی، وہیں پر ہزاروں کی تعداد میں مکانات بھی توڑے گئے جو کہ ایک افسوس ناک معاملہ ہے۔ رضا اکیڈمی بھرپور طریقے سے اس کی مذمت کرتی ہے اور اس مشکل کی گھڑی میں مدرسے کے بانی قاری روشن اور وہاں کے مکینوں کے ساتھ ہے اور دعا کرتا ہوں کہ جلد ہی رب العزت ان تمام لوگوں کے آباد ہونے کا انتظام کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اہل لکھنؤ سے گزارش ہے کہ وہ سامنے آئیں اور ان لوگوں کی بھرپور مدد کریں۔ مدرسے کے بانی قاری روشن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سبھی بڑی خانقاہوں نے فون کر کے ہماری خیریت دریافت کی اور مجھے تسلی بھی دی۔ جس سے میری امیدیں بہت پروان چڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا منصوبہ ہے کہ میں ایک عالی شان مدرسہ تعمیر کروں اور اس میں لکھنؤ کے بچے بچیاں تعلیم حاصل کریں۔ اس موقع پر شہر کے دیگر علماء خاص طور سے مولانا جمیل احمد نظامی، مفتی شیر محمد اور قاری احمد بقائی سمیت کئی افراد موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.