ETV Bharat / state

معذور خاتون سے زیادتی کے الزام میں سادھو گرفتار، اس کی شاگرد کی تلاش میں پولیس - Sadhu RAPED WOMAN - SADHU RAPED WOMAN

اترپردیش کے آگرہ کے رہنے والے سادھو بابا ماروتی کو ایک معذور خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کے معاملے میں ورنداون سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سادھو کے ساتھ اس سازش میں ملوث اس کی ایک شاگرد کی بھی تلاش جاری ہے۔

کتھا سنانے والا گرفتار
کتھا سنانے والا گرفتار (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 13, 2024, 1:50 PM IST

آگرہ (یوپی): آگرہ پولس کمشنریٹ کی ٹرانس یمنا تھانہ پولیس نے علاقے کی ایک معذور خاتون سے جنسی زیادتی اور بلیک میلنگ کے الزام میں مفرور سادھو (کتھا واچک) ماروتی بابا کو گرفتار کر لیا ہے۔

کتھا واچک ماروتی بابا کو بدھ کی شام دیر گئے ورنداون سے پکڑا گیا۔ واضح رہے کہ ماروتی بابا کے نام مشہور کتھا واچک معذور خاتون سے جنسی زیادتی کے بعد فرار تھا اور ورنداون میں جاکر چھپ گیا تھا۔

تھانہ انچارج انسپکٹر سُمنیش وِکل نے بتایا کہ ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کیس میں بابا کی ایک شاگرد پر بھی الزام ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

یہ واقعہ گذشتہ سال 28 نومبر کو پیش آیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ ماروتی بابا کی ایک شاگرد کو اس بات کا علم ہے کہ بابا نے اس معذور خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔ بعد ازاں بابا نے اپنے کالے کارنامے پر پردہ ڈالنے کے لیے متاثرہ کو دھمکی بھی دی کہ اس بات کو خاموشی سے ختم کر دیا جائے، ورنہ انجام برا ہوگا۔

متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ ماروتی بابا نے اس سے پہلے بھی یہ گھنونی حرکت انجام دینے کی کوشش کی تھی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو پایا تھا کیونکہ ہم نے ایک بار بابا کی داڑھی بھی کھینچ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.