ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: حکمراں پارٹی کے اراکین اسمبلی کو حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاری - Political unrest in Jharkhand

Political unrest in Jharkhand جھارکھنڈ میں حکمراں پارٹی کے تمام اراکین اسمبلی کو حیدرآباد منتقل کردیا جارہا ہے۔ سابق وزیراعلی ہیمنت سورین نے ای ڈی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی ہے جس کی آج سماعت ہوگی۔

Hemant Soren on ed
Hemant Soren on ed
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 11:40 AM IST

رانچی: زمین گھوٹالے کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین کی گرفتاری کو لے کر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے۔ یہ عرضی ہیمنت سورین نے دائر کی ہے۔ جس کو ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے قبول کرلیا گیا ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ جنرل آفس کی جانب سے ہائی کورٹ میں پیش کی گئی۔ اس معاملے کی سماعت ہائی کورٹ کی طرف سے قائم مقام چیف جسٹس انوبھا راوت چودھری کی عدالت میں یکم فروری کو ہوگی۔

وہیں دوسری جانب حکمراں پارٹی کے اراکین اسمبلی کو حیدرآباد منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تمام اراکین اسمبلی کو خصوصی چارٹرڈ طیارے سے بھیجنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق کل 35 اراکین اسمبلی بھیجے جائیں گے۔ جبکہ کچھ قریبی اراکین اسمبلی رانچی میں ہی قیام کرسکتے ہیں۔ ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چارٹرڈ طیارے کی آمد کے لیے تمام کاغذی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔ خراب موسم کی وجہ سے طیارے کی آمد میں تاخیر ہو سکتی ہے۔

جھارکھنڈ کا اگلا وزیراعلی

ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد چمپائی سورین جھارکھنڈ کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے۔ انہوں نے ریاست میں حکومت سازی کا دعویٰ پیش کر دیا ہے۔ چمپائی سورین کو گرینڈ الائنس سے لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ جلد ہی وہ حلف اٹھائیں گے۔ حلف لینے کے بعد سب سے اہم کام چمپائی سورین کو ایوان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنا ہوگا۔ چمپائی سورین کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

اس وقت جے ایم ایم کے پاس 29 اراکین اسمبلی ہیں۔ جبکہ کانگریس کے 17 اراکین اسمبلی ہیں اور آر جے ڈی کے پاس ایک ایم ایل اے ہے۔ مجموعی طور پر گرینڈ الائنس کے پاس 47 اراکین اسمبلی ہیں۔ انہیں بائیں بازو کی پارٹی کے ایم ایل اے ونود سنگھ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ جھارکھنڈ میں کل 81 اسمبلی کی نشستیں ہیں۔ اس طرح حکومت بنانے کے لیے 41 اراکین اسمبلی کی ضرورت ہوتی ہے۔

جھارکھنڈ اسمبلی میں بی جے پی کے کل 26 اراکین اسمبلی ہیں، اے جے ایس یو کے پاس 3 ایم ایل اے ہیں، جبکہ این سی پی کے پاس ایک ایم ایل اے ہے۔ اس طرح این ڈی اے کے پاس کل 30 اراکین اسمبلی ہیں۔ جو کہ اکثریتی اعداد و شمار سے بہت دور ہے۔ ان اعداد و شمار کو دیکھ کر واضح ہوتا ہے کہ گرینڈ الائنس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے دفتر کے باہر سیکورٹی

جھارکھنڈ میں زمین گھپلے کے معاملے میں بدھ کو سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد رانچی میں ای ڈی کے زونل دفتر کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد سورین کو کل رات رانچی کے ہنو میں ای ڈی کے زونل دفتر میں رکھا گیا تھا۔ جمعرات کی صبح سی آر پی ایف کے اہلکار دو بسوں میں سوار ہو کر ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ جھارکھنڈ پولیس کے اہلکاروں نے بھی ای ڈی کے دفتر کے سامنے کیمپ لگایا ہے۔ ای ڈی آفس کے باہر واٹر کینن، وجرا گاڑی بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ کچھ قبائلی تنظیموں کی جانب سے آج جھارکھنڈ بند کی اطلاع پر پولیس نے یہاں ٹھوس انتظامات کیے ہیں۔ دوسری جانب ای ڈی آج سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو عدالت میں پیش کرے گی اور پوچھ گچھ کے لیے عدالت سے ریمانڈ کی مانگ کرے گی۔

ہیمنت سورین کی گرفتاری

گذشتہ روز 31 جنوری کو ہیمنت سورین کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے دن بھر کی کارروائی کے بعد رات 9:30 بجے گرفتار کیا تھا۔ انہیں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر لے جایا گیا۔ ہیمنت سورین کو جمعرات کی صبح ای ڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور پوچھ گچھ کے لیے تحویل بھی طلب کی جائے گی۔ بدھ کی پوچھ گچھ کے بعد ہیمنت کو گرفتار کر لیا گیا اور یکم فروری سے عدالتی طریقہ کار کے مطابق کارروائی شروع کی جائے گی۔

ہیمنٹ سورین کا بیان

گرفتاری سے پہلے ہیمنٹ سورین نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ "شاید ای ڈی کی جانب سے آج مجھے گرفتار کیے جانے کا امکان ہے، لیکن میں پریشان نہیں ہوں کیونکہ میں شیبو سورین کا بیٹا ہوں... پورے دن کی پوچھ گچھ کے بعد انہوں نے مجھے ان معاملات میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا۔ میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ انہوں نے میری دہلی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مار کر میری شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی''۔

مزید پڑھیں: ای ڈی اور سی بی آئی اب سرکاری ایجنسیاں نہیں رہیں: ہیمنت سورین کی گرفتاری پر ردعمل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.