ETV Bharat / state

روبی آصف خان کو پھر ملا دھمکی آمیز خط۔،ایف آئی آر درج - FIR Lodge Against Unknown Person

Ruby Asif Received Threatening وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی مسلم لیڈر روبی آصف خان کو ان کے گھر جان سے مارنے کی دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے۔ دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس معاملے کو لے کر نامعلوم افراد کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔

روبی آصف خان کو پھر ملا دھمکی آمیز خط۔
روبی آصف خان کو پھر ملا دھمکی آمیز خط۔
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 6:07 PM IST

روبی آصف خان کو پھر ملا دھمکی آمیز خط۔،ایف آئی آر درج

علی گڑھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع علی گڑھ تھانہ روراوار علاقے کی رہائشی بی جے پی لیڈر روبی آصف خان ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ ان کو گھر پر جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہوا۔اس میں ریاست اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت روبی آصف خان کو ان کے خاندان کے ساتھ جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔اس میں لکھا ہے کہ روبی آصف خان تو رام مندر بنانے کی بہت خوش منا رہی ہے، تیرے یوگی نے وہاں مسجد شہید کروا کر مندر کی تعمیر کروائی ہے، تیرے یوگی کو بھی جلد ہی مار دینگے، تجھے بھی جان سے مار دیں گے بہت جلد پورے خاندان کو۔

بی جے پی لیڈر روبی آصف خان حال ہی میں اپنے گھر میں بھگوان گنیش کی مورتی لگانے اور پوجا کرنے کے بعد سے ہی ان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہتی ہیں۔ انہوں نے گیانواپی مسجد اور رام مندر کی بھی حمایت کی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ برقعہ پوش خاتون روبی آصف خان کے گھر خط پھینک کر فرار ہو گیا۔

بی جے پی رہنما روبی آصف خان نے اس کی شکایت پولیس سے کی ہے، جب کہ پولیس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے جس نے یہ خط روبی کے گھر میں پھینکا تھا۔روبی آصف خان نے بتایا کہ میرے ساتھ اس طرح کے واقعات ہر بار ہوتے ہیں، میں ہندو مذہب کی پوجا کرتی ہوں اور ماضی میں بھی کئی بار حملے ہوچکے ہیں۔

روبی نے بتایا کہ آج صبح جب میرے شوہر جب گئے تو دروازے پر دھمکی آمیز خط ملا جس میں لکھا تھا کہ وہ تمہیں اور تمہارے یوگی کو مار ڈالے گے، اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی، پولیس نے یہاں آکر سی سی ٹی وی کیمرے میں دیکھا کہ ایک برقعہ پوش خاتون کو کاغذات نامزدگی جمع کرواتے ہوئے دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:گجرات عازمین کو میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جلد ہی ملے گا: پرتیبھا بین جین

سرکل آفیسر (سی او) ابھے پانڈے کا کہنا ہے کہ تھانہ روراوار علاقے میں رہنے والی خاتون روبی آصف خان کے گھر پر ایک خط موصول ہوا۔ اس سلسلے میں اس کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ خط بھیجنے والے شخص کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھے جا رہے ہیں، پولیس کی ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.