ETV Bharat / state

300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا ملزم متھرا میں ایک سادھو کے بھیس میں رہ رہا تھا، مہاراشٹر پولیس نے ایک سال بعد پکڑ لیا - Rs 300 crore scam accused arrested - RS 300 CRORE SCAM ACCUSED ARRESTED

پولیس سے بچنے کے لیے ایک ملزم سادھو کے بھیس میں ورنداون میں پچھلے ایک سال سے رہ رہا تھا۔ مجرم 300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کے الزام میں مفرور تھا۔ ٹیمیں اس کی تلاش میں مسلسل چھاپے مار رہی تھیں لیکن اس کے باوجود اس کا ای سال سے کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔

300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا ملزم متھرا میں سادھو کے بھیس میں رہ رہا تھا، گرفتار
300 کروڑ روپے کے گھوٹالے کا ملزم متھرا میں سادھو کے بھیس میں رہ رہا تھا، گرفتار (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2024, 3:06 PM IST

متھرا: مہاراشٹر کی بیڈ پولیس نے ورنداون سے 300 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ یہاں ملزم ایک سادھو کے بھیس میں رہ رہا تھا۔ اس ملزم کا نام ببن شندے ہے جس پر کروڑوں روپیوں کے گھوٹالے کا الزام ہے۔ وہ چند ماہ پہلے ہی یہاں آیا تھا اور ورنداون میں رہ رہا تھا۔ اس نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنا حلیہ بھی بدل لیا تھا۔

مہاراشٹر پولس کافی دنوں سے ببن شندے کو تلاش کر رہی تھی۔ ملزم ببن اپنا مقام بدل کر کبھی دہلی، کبھی نیپال، کبھی اڑیسہ اور کبھی آسام میں رہ رہا تھا۔ ببن شندے کو پکڑنے کے لیے، مہاراشٹر پولیس اس کے مقام کا پتہ لگاتے ہوئے ورنداون پہنچی اور اسے 25 ستمبر کو یہاں سے گرفتار کر لیا۔ مہاراشٹر کے علاوہ دیگر کئی اضلاع میں بھی ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں۔ وہ ایک سال سے مفرور تھا اور آخرکار پولیس کے ہاتھ لگ گیا۔

ایس پی سٹی متھرا اروند کمار نے بتایا کہ مہاراشٹر کی کرائم برانچ پولیس یہاں آئی تھی۔ ملزم کے خلاف شیواجی نگر پولس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ببن شندے کو مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ مقام کا پتہ لگانے کے بعد ٹیم 24 ستمبر کو ہی وہاں پہنچ گئی تھی۔ کرائم برانچ پولیس عدالت سے ریمانڈ لے کر ملزم کو اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چونکہ ملزم ورنداون کے ایک مندر کے پاس بھیس بدل کر رہ رہا تھا اس لئے مہاراشٹر پولیس نے ورنداون پولیس اسٹیشن سے تعاون طلب کیا۔ ورنداون پولیس اسٹیشن نے مکمل تعاون کیا اور مشترکہ کارروائی میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.