ETV Bharat / state

تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریا پیٹ میں دو علیحدہ علیحدہ سڑک حادثات، 10افراد ہلاک دو شدید زخمی - Road accident in Telangana

تلنگانہ کے دو الگ الگ سڑک حادثات میں دس افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ دولوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال بھعج دیا گیا ہے۔

Road accident in Telangana
Road accident in Telangana
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 1:03 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے اضلاع ورنگل اور سوریاپیٹ میں پیش آئے دو علحدہ علیحدہ سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک اور دیگر دو شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چار نوجوان جن کی عمر17سے 18 برس تھی جو اپنی بائیک پر جارہے تھے کہ بائیک چلانے والے نے اپنا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں بائیک، ضلع ورنگل کے وردھناپیٹ کے قریب کھمم ۔ ورنگل قومی شاہراہ پر واقع اکیم اسٹریم برج پر پرائیویٹ ٹراویلس کی بس سے ٹکراگئی۔

وردھنا پیٹ اور ایلندو سے تعلق رکھنے والے یہ طلبا جن کی شناخت گنیش، ایم سدھو، ورون تیجا اورانیل کے طورپر کی گئی ہے، یہ طلبأ وردھنا پیٹ سے ایلندو کی سمت جارہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ایک دوسرے حادثہ میں جمعرات کی صبح کی اولین ساعتوں میں سوریا پیٹ ضلع کے کوداڑ کے قریب سری رنگاپورم علاقہ کی حیدرآباد اور وجئے واڑہ قومی شاہراہ پر کار کی ٹہری ہوئی لاری سے ٹکر کے نتیجے میں 6 افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

اس حادثہ میں مزید دو افرادشدید طور پر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار افراد حیدرآباد سے وجئے واڑہ کی سمت جارہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

زخمیوں کو علاج کے لئے کوداڑ کے سرکاری اسپتال منتقل کردیاگیا ہے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا۔ حادثات کا مقام دلخراش منظر پیش کررہاتھا۔

ان حادثات کے نتیجہ میں سڑکوں پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوگئی تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے حادثات کا سبب بننے والی گاڑیوں کو سڑکوں سے ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو بحال کیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.