ETV Bharat / state

اے ایم یو میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، کارگزار وی سی کی طلباء کو مبارکباد

Republic Day at AMU علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں 75ویں یوم جمہوریہ کی تقریب تاریخی عمارت اسٹریچی ہال کے سامنے منعقد کی گئی جس میں کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے پرچم کشائی کی اور طلباء کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

republic day celebration at AMU
اے ایم یو میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، کارگزار وی سی کی طلباء کو مبارکباد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 4:55 PM IST

اے ایم یو میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، کارگزار وی سی کی طلباء کو مبارکباد

علیگڑھ: ملک بھر میں 75ویں یوم جمہوریہ کا جشن کافی جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وہیں اس موقع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ( اے ایم ایو) کی تاریخی عمارت اسٹریچی ہال کے سامنے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے رجسٹرار محمد عمران کے ساتھ پرچم کشائی کرکے یوم جمہوریہ کا جشن منایا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے دیگر عہدیداران اور تدریسی و غیر تدریسی عملہ بھی موجود رہا۔ کارگزار وائس چانسلر نے تمام لوگوں کو 75 وی یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے قیام کے 100 سال مکمل کر چکی ہے، جو ہم سبھی کے لیے فخر کی بات ہے۔ وائس چانسلر سمیت رجسٹرار نے سر سید ہال میں اس موقع پر شجر کاری بھی کی۔

پرچم کشائی کے بعد کارگزار وائس چانسلر پروفیسر محمد گلریز نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران علیگ برادری، یونیورسٹی کے طلباء اور ملازمین کے ساتھ ملک کے عوام کو 75 وی یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں یونیورسٹی اور ملک کی ترقی و سلامتی کے لیے دعا کی۔ وائس چانسلر نے مزید بتایا یونیورسٹی اپنے صحیح راستے پر گامزن ہے اور امتحانات و داخلے اپنے طے شدہ وقت پر ہو رہے ہیں۔

اے ایم یو کے اقلیتی کردار سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت کیس کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا ہمیں ملک کے آئین اور سپریم کورٹ پر پورا بھروسہ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئے گا۔

یونیورسٹی کے مستقل وائس چانسلر پینل کی تشکیل کے خلاف الہ آباد ہائی کورٹ میں جاری سماعت سے متعلق سوال کے جواب میں وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی نے مستقل وائس چانسلر کے لئے تین امیدواروں کا پینل بنا کر صدر جمہوریہ کو بھیج دیا ہے اور الہ آباد ہائی کورٹ میں بھی یہ زیر سماعت ہے جس کا فیصلہ کورٹ ہی کرے گی۔

یونیورسٹی غیر تدریسی ملازمین کا تقریبا گزشتہ تین ماہ سے جاری دھرنے سے متعلق کارگزار وائس چانسلر نے کہا کہ اس وقت ہم یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور ہم کوشش میں ہے کہ وہ احتجاج جلد از جلد ختم ہو جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.