ETV Bharat / state

جھارکھنڈ کے سب سے اقلیتی آبادی والے لوک سبھا حلقہ گڈا کی عوام کا تاثر - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 1, 2024, 9:59 PM IST

Updated : Jun 1, 2024, 11:04 PM IST

لوک سبھا انتخابات 2024 کا آج سات مرحلوں میں اختتام ہوچکا ہے۔ ساتویں مرحلے کی ووٹنگ ختم ہوتے ہی مختلف میڈیا اداروں کی جانب سے ایگزٹ پولز بتائے جارہے ہیں۔

Godda Lok Sabha constituency
Godda Lok Sabha constituency (etv bharat)

بہار: جھارکھنڈ میں آخری مرحلے کے تحت جن تین حلقوں پر ووٹ ڈالے گئے ان میں گڈا لوک سبھا حلقہ بھی شامل ہے۔ گڈا لوک سبھا حلقہ جغرافیائی لحاظ سے ریاست بہار کی سرحد پر واقع ہے اور اس حلقے میں ریاست جارکھنڈ میں مسلمانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے۔ اس کے باوجود اس سیٹ پر گزشتہ تین دفعہ سے بی جے پی کے نشی کانت دوبے جیت حاصل کرتے آ رہے ہیں اور چوتھی دفعہ بھی بی جے پی نے اسی کو میدان میں اتارا ہے اور ان کا مقابلہ کانگرس کے لیڈر پردیپ یادو سے ہے۔ ای ٹی وی بھارت نے اسی معاملے پر کانگریس اقلیتی سیل کے ضلع صدر ارشد وہاب سے بات چیت کی۔ ارشد وہاب گڈا کے بسنترائل لوک سبھا حلقے کے ضلع پارشد رکن بھی ہیں۔

Godda Lok Sabha constituency (Etv bharat)

انہوں نے کہا کہ اس لوک سبھا حلقے پر پچھڑے طبقات کے لوگ بھی بڑی تعداد میں ہیں اس کے علاوہ یادو بھی ایک اہم کردار کسی کی شکست اور جیت میں ادا کرتے ہیں۔ یادو یہاں تقریبا 12 فیصد ہیں لیکن گزشتہ کئی دفعہ سے مشاہدہ کیا گیا ہے کہ یادو اور نچلی ذاتی کے لوگ براہمن کے ساتھ مل کر ووٹ کرتے ہیں اور یہی وہ فیکٹر ہے جس کی بنیاد پر بی جے پی کے نشی کانت دوبے لگاتار تین دفعہ سے جیت حاصل کرتے رہے ہیں۔

لیکن کانگریس کا دعوی ہے کہ اس انتخاب میں ایسا نہیں ہے اس بار یادو امیدوار ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں یادو کانگریس کو ووٹ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیمنت سورین کے جو جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلی ہیں ان کو جیل میں ڈالنے کی وجہ سے پچھڑہ طبقہ بی جے پی کے خلاف متحد ہو گئے ہیں اور یہ وہ فیکٹر ہے جس کی بنیاد پر کانگریس تھوڑی خوش ہو سکتی ہے۔

اقلیتوں کا ماننا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری صرف اقلیتوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ سبھی طبقے کو متاثر کیا ہے۔ لہذا لوگ مہنگائی اور بے روزگاری کے ایشوز پر ووٹ دیا ہے حالانکہ اس دعوے میں کتنی سچائی ہے اس کا خلاصہ یا انکشاف تو چار جون کو ہو جائے گا۔ لیکن میدان پر نظر آئے رجحانات کے مطابق اس دفعہ گڈا لوک سبھا حلقے پر بی جے پی کو ووٹ نہیں ملنے والا ہے۔

Last Updated : Jun 1, 2024, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.