ETV Bharat / state

سپر نووا کی 19 ویں منزل پر جام چھلکا رہے تھے طلباء، بشتر تھے نابالغ، سبھی حراست میں - Rave party at Noida

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 11, 2024, 11:43 AM IST

Rave party at Noida's high rise busted نوئیڈا کے مشہور علاقہ میں واقع سپر نووا کی 19 ویں منزل پر ہائی فائی ریو پارٹی کے دوران پولیس نے چھاپہ مارا اور پارٹی کے منتظم سمیت 35 کم عمر طلبا کو حراست میں لے لیا۔

سپر نووا کی 19 ویں منزل پر جام چھلکا رہے تھے طلباء ،بشتر نابالغ ،سبھی  حراست میں
سپر نووا کی 19 ویں منزل پر جام چھلکا رہے تھے طلباء ،بشتر نابالغ ،سبھی حراست میں (ETV Bharat)

نوئیڈا: ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں سپرنووا سوسائٹی، سیکٹر-94، نوئیڈا میں ہونے والے ریو پارٹی کے بارے میں ہونے والے انکشافات نے ایک بار پھر شہر کی توجہ ریو پارٹی پر مبذول کر دی ہے۔ اس سے پہلے الوش یادو کے معاملے نے ریو پارٹی کو لے کر بڑے انکشافات کیے تھے۔ اس میں سب سے زیادہ چونکا دینے والی بات یہ ہے کہ شراب کی بوتل نیچے گرنے کے بعد ہی پارٹی کا پردہ فاش ہو ا، اگر بوتل نیچے نہ گرتی تو پارٹی کا سراغ نہ لگ پاتا جس میں پارٹی کے منتظم سمیت 35 طلباء شامل ہیں۔ جن کی عمریں 16 اور 19 سال کے درمیان ہیں۔
ڈی سی پی نوئیڈا رام بدن سنگھ نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے نوٹس میں آیا ہے۔ پولیس نے طلباء سمیت چار منتظمین کو حراست میں لے لیا ہے۔ بہت سے طلباء ایسے ہیں جن کے اہل خانہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ پکڑے گئے طالب علموں کی عمریں 16 سے 19 سال کے درمیان ہیں۔ اس سے قبل ہونے والی پارٹی کے بارے میں جاننے کے لیے ہر کسی سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس میں ملوث دیگر افراد کی بھی نشاندہی کی جائے گی۔
معلومات کے مطابق یہ پارٹی سوسائٹی کے ایک فلیٹ میں منعقد کی جا رہی تھی۔ پارٹی میں کھلے عام منشیات اور شراب نوشی کی جارہی تھی۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پارٹی کے دوران فلیٹ سے شراب کی بوتل نیچے گر گئی۔ اس سے پریشان ہو کر سوسائٹی کے مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی نوئیڈا پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ وہاں پہنچنے کے بعد پولیس نے دیکھا کہ کئی ہائی پروفائل خاندانوں کے بچے جمع ہیں اور غیر قانونی طور پر شراب اور منشیات کا استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام 35 طلباء کو حراست میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر طالب علم دہلی-این سی آر کے مشہور اسکولوں اور یونیورسٹیوں سے ہیں۔ پولیس نے موقع سے بھاری مقدار میں شراب اور منشیات بھی برآمد کی ہے۔ نوئیڈا پولیس نے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.