مرادآبادـ:ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں راشٹریہ مسلم منچ اور بھارت مکتی مورچہ کے عہدیداروں اور اراکین نے ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ صدر جمہوریہ کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جس طرح سے پورے ملک میں بے گناہ مسلمانوں پر حملہ کیا جا رہا ہے۔اسے جلد سے جلد روکا جائے۔
راشٹریہ مسلم منچ اور بھارت مکتی مورچہ کے اراکین نےملک بھر میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل کو روکنے کے لیے مظاہرے کیا۔مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ۔بے گناہ مسلمانوں کی شنوائی نہیں ہو رہی، انصاف کے لیے اعلیٰ حکام کے دفتر جا رہے ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مرادآباد: عید الاضحی کے موقع پرپانی ،بجلی اور صاف صفائی کو لے ضلع مجسڑیٹ کو میمورنڈم
راشٹریہ مسلم منچ مرادآباد کے ڈویژنل انچارج حسیب خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میمورنڈم کے ذریعہ پیش کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت میں مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی اور مظالم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں ریاستی حکومت ہے، جس میں اہم کبھی مادر لنچنگ کے نام پر، کبھی فرضی گائے ذبیحہ کے نام پر، کبھی لو جہاد کے نام پر اور یہاں تک کہ پولیس حراست میں اور چلتی ٹرینوں میں، جگہ جگہ حملہ کئے جا رہے رہے ہیں۔اس پر جلد سے جلد قابو پانے کا مطالبہ کیا ۔