ETV Bharat / state

راموجی فلم سٹی میں 75 ویں یوم جمہوریہ کا جشن، ایم ڈی وجے شوری نے ترنگا لہرایا - 75 ویں یوم جمہوریہ کا جشن

Ramoji Film City Celebrates 75th Republic Day, MD Vijayeswari Unfurls Tricolour راموجی فلم سٹی میں یوم جموریہ تقریباً کا شاندار پیمانہ پر انعقاد عمل میں آیا، راموجی فلم سٹی گروپ کی منیجنگ ڈائریکٹر وجئے شوری نے اس موقع پر اعلیٰ عہدیداروں اور اسٹاف کی موجودگی میں ترنگا لہرایا۔

راموجی فلم سٹی میں 75 ویں یوم جمہوریہ کا جشن، ایم ڈی وجے شوری نے ترنگا لہرایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 7:29 PM IST

Updated : Jan 26, 2024, 9:29 PM IST

راموجی فلم سٹی میں 75 ویں یوم جمہوریہ کا جشن، ایم ڈی وجے شوری نے ترنگا لہرایا

حیدرآباد: تلنگان میں حیدرآباد کے مشہور و معروف تفریحی مقام راموجی فلم سٹی آج 75 واں یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا راموجی فلم سٹی کی منیجنگ ڈائریکٹر وجئےشوری نے اس موقع پر اعلیٰ عہدیداروں اور اسٹاف کی موجودگی میں ترنگا لہرایا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد منیجنگ ڈائریکٹر نے راموجی فلم سٹی کے سیکیورٹی اہلکاروں سے سلامی لی۔ راموجی فلم سٹی گروپ کے صدر ایچ آر گوپال راؤ، اوشاکرن مووی پرائیویٹ لمٹیڈ کے ڈائریکٹر شیورام کرشنا، پبلسٹی کے نائب صدر اے وی راؤ، باغبانی کے نائب صدر روی چندر شیکھر اور ادارہ کے دیگر اعلیٰ حکام اور عملہ نے پروگرام میں شرکت کی۔ فلم سٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شیشا سائی نے ایم ڈی وجئے شوری کا خیرمقدم کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ذمہ داروں اور اسٹاف نے بھی تقریب میں جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ راموجی گروپ کے ملازمین نے صدر دفتر کے احاطے میں منعقدہ یوم جمہوریہ تقریب میں بڑی تعداد میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ ہر سال یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کے موقع پر راموجی فلم سٹی کے احاطے میں جوش و خروش کے ساتھ تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ راموجی فلم سٹی کو تفریحی مقام کےلئے ملک و بیرون ملک میں شہرت حاصل ہے۔

Last Updated : Jan 26, 2024, 9:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.