ETV Bharat / state

رام مندر کا افتتاح، ایودھیا میں اہم شخصیات کا مجمع - بابری مسجد رام مندر معاملہ

Ram Mandir Inauguration: رام مندر کے افتتاحی پروگرام میں پی ایم مودی سمیت متعدد مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ فی الوقت ایودھیا میں ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات کا مجمع لگا ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 9:53 AM IST

Updated : Jan 22, 2024, 4:01 PM IST

ایودھیا: چھ دن تک جاری رہنے والی رسومات کے بعد آج رام مندر کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے۔ پی ایم نریندر مودی، آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی ملکی اور غیر ملکی مہمان افتتاحی تقریبات میں موجود رہے۔ پی ایم مودی اور موہن بھاگوت نے افتتاح کی رسومات کا آغاز کیا اور پوجا میں یہ دونوں نمایاں طور پر نظر آئے۔

  • #WATCH प्रधानमंत्री नरेंद्र मोदी राम मंदिर प्राण प्रतिष्ठा समारोह में भाग लेने के लिए अयोध्या में श्री राम जन्मभूमि मंदिर पहुंचे।#RamMandirPranPrathistha pic.twitter.com/8Cx5AyTSyN

    — ANI_HindiNews (@AHindinews) January 22, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وہیں افتتاحی تقریب کی شروعات پر ہیلی کاپٹر سے پھول برسائے گئے۔ 18 ریاستوں کے موسیقی کے آلات بھی بجائے گئے۔ پی ایم نریندر مودی پوجا کا سامان لے کر مندر پہنچے۔ انہوں نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کی موجودگی میں 'رام للا' کی مورتی کی آنکھوں پر بندھی پٹی ہٹائی گئی۔

  • مہمانوں کی شرکت

سابق صدر رام ناتھ کووند، آر ایس ایس کے سربراہ ڈاکٹر موہن بھاگوت، سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو، سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ مکیش امبانی، نیتا امبانی، گوتم اڈانی، امیتابھ بچن، رجنی کانت، انوپم کھیر، کنگنا رناوت سمیت کئی فلمی شخصیات ایودھیا میں جاری رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شریک ہیں۔ وہیں اس تقریب میں شریک گلوکار کیلاش کھیر کا کہنا ہے کہ 'بہت جوش و خروش ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے آسمان سے دعوت آئی ہو۔ آج کے دن تینوں لوکوں میں جشن منایا جا رہا ہے۔'

  • رسومات منگل سے جاری

منگل سے ہی رام مندر کے افتتاح کے لیے چھ روزہ رسومات شروع ہو گئی تھیں۔ مرکزی تقریب آج ہونی ہے۔ منگل کو پرائشچت اور کرم کٹی پوجا کی گئی۔ بدھ کو کیمپس میں رام کی بچپن کی مورتی کو سیر کرائی گئی۔ اس کے بعد مورتی کو مندر میں داخل کیا گیا۔ جمعرات کو تیرتھ پوجا، جل یاترا، جلادھیواس اور گندھادھیواس کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس میں مورتی کو پانی سے نہلایا گیا۔

شام کو، مورتی کو خوشبودار مادے کا لیپ لگایا گیا۔ اس کے بعد مورتی کو مندر کے گربھ میں بٹھایا گیا۔ اس کے بعد جمعہ کی صبح آشادھیواس، کیسرادھیواس اور گریٹادھیواس کی رسومات ادا کی گئیں۔ اسی دن کی شام کو دھنیادھیوس کی تقریب ہوئی۔ ہفتہ کی شام کو پشپادھیواس کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس سلسلے میں، اتوار کی صبح مدھیادھیواس کے ساتھ شام میں شیّادیواس کی رسم ادا کی گئی۔

اداکار چرنجیوی کی اہلیہ سریکھا، اداکار رام چرن، گلوکارہ انورادھا پوڈوال، پیپل سنگر مالنی اوستھی، فلم اداکار رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، مادھوری ڈکشٹ، ان کے شوہر رام، آیوشمان کھرانہ، وکی کوشل، کترینہ کیف، گلوکار انو ملک، فلم ڈائریکٹر راجو ہیرانی۔ روہت شیٹی کے علاوہ فلم اداکار جیکی شراف، رندیپ ہڈہ بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ افتتاحی تقریبات میں شریک ہیں۔

  • #WATCH | Uttar Pradesh: Actors Amitabh Bachchan and Abhishek Bachchan at the Shri Ram Janmabhoomi Temple in Ayodhya to attend the Ram Temple Pran Pratishtha ceremony pic.twitter.com/wJFUsLPjXJ

    — ANI (@ANI) January 22, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: رام مندر کا افتتاح آج، ایودھیا پوری طرح سے تیار

بابر سے مودی تک: بابری مسجد سے رام مندر تک کی ٹائم لائن

  • افتتاحی پروگرام کا اختتام

افتتاحی پروگرام کا اختتام ابھیجیت مہورت میں کیا گا۔ پنڈتوں اور سادھوؤں کے مطابق ابھیجیت مہورت 22 جنوری کو دوپہر 12:29 بج کر 8 سیکنڈ سے 12:30 منٹ 32 سیکنڈ تک ہوگی۔ رام مندر کے افتتاح کی مہورت 22 جنوری 2024 کو 12:29 منٹ اور 08 سیکنڈ سے دن کے 12:30 منٹ اور 32 سیکنڈ تک ہوگی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہندو روایات کے مطابق افتتاح کے لیے شبھ وقت 84 سیکنڈ کا ہوگا۔

Last Updated : Jan 22, 2024, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.