ETV Bharat / state

راجستھان میں المناک حادثہ، بس اور ٹیمپو کی ٹکر میں آٹھ بچوں سمیت 11 لوگوں کی موت - RAJASTHAN ROAD ACCIDENT

دَھول پور حادثے میں ٹیمپو میں سوار 11 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں آٹھ بچے، دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔

راجستھان کے دھول پور میں المناک حادثہ
راجستھان کے دھول پور میں المناک حادثہ (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2024, 7:21 AM IST

دھول پور: راجستھان کے دھول پور ضلع کے باری صدر تھانہ حلقے میں نیشنل ہائی وے پر سنی پور گاؤں کے قریب رات تقریباً 11 بجے ایک سلیپر کوچ بس نے ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ اس المناک حادثے میں آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادے کے بعد جائے وقوع پر کہرام مچ گیا۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر تمام لاشیں قبضے میں لے کر باڑی کے سرکاری ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیں۔ حادثے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں اور تینوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال دھول پور ریفر کر دیا گیا ہے۔

باڑی کوتوالی تھانے کے انچارج شیو لہری مینا نے بتایا کہ باڑی شہر کے کریم کالونی گمٹ محلہ کے رہنے والے نہنو اور ظہیر کے خاندان کے لوگ براؤلی گاؤں میں رشتہ دار کے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ سنی پور گاؤں کے قریب رات کے وقت ایک سلیپر کوچ بس نے ان کی ٹیمپو کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں آٹھ بچوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے۔ سلیپر کوچ بس ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تمام لاشوں کو مردہ خانہ میں رکھا گیا ہے۔ آج اتوار کو پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ پولیس نے دونوں گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کی جانب سے حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جا رہی ہے۔

راجستھان کے دھول پور میں المناک سڑک حادثہ
راجستھان کے دھول پور میں المناک سڑک حادثہ (ETV Bharat)

حادثے کی اطلاع ملتے ہی باڑی کے ایڈیشنل ایس پی اے ڈی ایف کمل کمار جانگڈ، باڑی کے سب ڈسٹرکٹ کلکٹر درگا پرساد مینا، باڑی کے سرکل آفیسر مہندر کمار مینا، باری صدر پولیس اسٹیشن کے انچارج ونود کمار موقعے پر پہنچے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔

تیز رفتار سلیپر کوچ بس نے ماری ٹکر

اطلاع کے مطابق باری شہر کے کریم کالونی گمٹ محلہ کے رہنے والے نہنو ولد غفور خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ رشتہ داری میں بھات تقریب میں شرکت کے لیے سرمتھرا تھانہ علاقہ کے گاؤں بارولی گئے تھے۔ ہفتہ کی دیر رات بھات تقریب میں شرکت کے بعد خاندان تمام ارکان ایک ٹیمپو میں گھر لوٹ رہے تھے۔ دریں اثنا سنی پور گاؤں کے قریب باڑی سے تیز رفتار میں جا رہی ایک سلیپر کوچ بس نے ٹیمپو کو سامنے سے ٹکر مار دی۔ اس المناک حادثے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثہ دیکھ کر ہائی وے سے گزرنے والے دیگر ڈرائیور موقعے پر ہی رک گئے جنہوں نے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر تمام لاشیں قبضے میں لے کر باڑی کے سرکاری ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ تینوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے انہیں ضلع اسپتال دھول پور ریفر کیا گیا لیکن ایک خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ حادثے میں پانچ بچے، تین لڑکیاں، دو خواتین اور ایک مرد ہلاک ہو گئے۔

جاں بحق افراد کی شناخت

مرنے والوں میں 14 سالہ عاصمہ ولد عرفان عرف بنٹی، 38 سالہ عرفان عرف بنٹی ولد غفور، آٹھ سالہ سلمان ولد عرفان عرف بنٹی، چھ سالہ ساکر ولد عرفان عرف بنٹی، 10 سالہ دانش ولد ظہیر، پانچ سالہ اذان ولد آصف، 35 سالہ زرینہ زوجہ نہنو، 10 سالہ آشیانہ بنت نہنو، سات سالہ سکھی بنت نہنو، 9 سالہ صانف ولد نہنو موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ وہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال دھول پور ریفر کیے گئے زخمیوں میں 32 سالہ جولی زوجہ عرفان عرف بنٹی نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ زخمیوں میں 38 سالہ دھرمیندر ولد ملکھان، 10 سالہ ساجد ولد آصف اور 32 سالہ پروین زوجہ ظہیر کو ڈسٹرکٹ ہسپتال دھول پور میں داخل کرایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سدھارتھ نگر میں بڑا سڑک حادثہ، بس الٹنے سے تین افراد ہلاک، 22 لوگ زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.