ETV Bharat / state

راجستھان: سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک - Cylinder Blast - CYLINDER BLAST

راجستھان کے دار الحکومت جے پور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں سلنڈر دھماکے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے ہیں۔

LPG cylinder explodes
LPG cylinder explodes
author img

By ETV Bharat Business Team

Published : Mar 21, 2024, 2:14 PM IST

جے پور: جے پور میں جمعرات کی صبح ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے تین نابالغوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زندہ جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ سلنڈر دھماکے کے بعد خاندان کا کوئی بھی فرد گھر سے باہر نہیں نکل سکا کیونکہ اسے داخلی دروازے کے قریب ایک کمرے میں رکھا گیا تھا۔

یہ واقعہ وشوکرما تھانہ علاقے کے جیسلیا گاؤں میں صبح 7.30 بجے پیش آیا۔ اے سی پی اشوک چوہان نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 26 سالہ راجیش، اس کی 24 سالہ بیوی روبی،سات سالہ اشو، دو سالہ دلخش اور چار سالہ خوشمانی کے طور پر ہوئی ہے۔ اس خاندان کا تعلق بہار کے موتیہاری ضلع سے تھا اور وہ یہاں کرائے پر رہ رہا تھا۔

ایک پڑوسی نے بتایا کہ راجیش نے صبح سلنڈر تبدیل کیا تھا اور ہو سکتا ہے یہ واقعہ اس کی غلط تنصیب کی وجہ سے پیش آیا ہو۔ فائر بریگیڈ کی دو گاڑیوں نے آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ اے سی پی نے کہا ہے کہ "راجیش یہاں ایک فیکٹری میں کام کرتا تھا۔ وہ کچھ دنوں کی چھٹی پر بہار گیا تھا اور بدھ کی شام کو واپس آیا تھا"۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی راجدھانی میں آتشزدگی سے 44 سے زائد افراد کی موت

راجستھان کے وزیر اعلی بھجن لال شرما نے کہا ہے کہ "جے پور میں زبردست آگ لگنے سے پانچ شہریوں کی بے وقت موت کی خبر دل کو دہلا دینے والی ہے۔" میں لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.