رانچی: آج جھارکھنڈ اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں چمپئی سورین حکومت کے فلور ٹیسٹ کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے بی جے پی کی شدید تنقید کی۔
ہیمنت سورین نے الزام لگایا کہ ان کی گرفتاری میں راج بھون بھی شامل تھا۔ اسمبلی میں اپنے خطاب میں ہیمنت سورین نے کہا کہ 31 جنوری کی رات ایک سیاہ رات تھی۔ 31 جنوری کی رات ملک میں پہلی بار کسی وزیر اعلیٰ یا سابق وزیر اعلیٰ یا کسی شخص کو راج بھون کے اندر سے گرفتار کیا گیا۔ میں نہیں جانتا کہ ایسا پہلے کبھی ہوا ہے۔ ہیمنت سورین نے کہا کہ ایسا واقعہ میرے علم میں نہیں ہے۔ الزام لگایا کہ مجھے لگتا ہے کہ اس واقعہ کو انجام دینے میں راج بھون بھی شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فکری صلاحیت بھلے ہی بی جے پی جیسی نہ ہو، لیکن ہر انسان اور ہر جانور کو صحیح اور غلط کی سمجھ ہے۔ اسکرپٹ کو 2022 سے انتہائی منصوبہ بند طریقے سے لکھا جا رہا تھا۔ 31 جنوری کو انتہائی منصوبہ بند طریقے سے اس پر عمل کیا گیا ۔
ہیمنت سورین نے کہا کہ جس طرح امبیڈکر کو اپنا سماج چھوڑ کر بدھ مت اپنانا پڑا، اسی طرح ایس سی ۔ ایس ٹی کو بھی مستقبل میں اسی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یواین آئی