نئی دہلی: راجدھانی میں شدید بارش کے بعد سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں سڑکیں پانی سے بھری ہوئی ہیں۔ ایسا لگ رہا ہے جیسے دہلی کے علاقہ پانی میں تیز رہے ہیں۔ سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہو گئی ہیں۔ کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی کھڑا ہے۔ صورتحال کچھ یوں ہے کہ مِنٹو روڈ پر پانی بھر جانے سے ایک گاڑی مکمل طور پر ڈوب گئی۔ اس کے علاوہ دہلی کے شانتی پتھ پر سڑک پر بھی پانی جمع ہو گیا ہے۔
#WATCH | A truck submerged as incessant rainfall causes severe waterlogging in parts of Delhi.
— ANI (@ANI) June 28, 2024
(Visuals from Minto Road) pic.twitter.com/1uNpverLee
جمعرات سے دہلی کے مختلف علاقوں میں بارش ہو رہی ہے۔ بعض مقامات پر دھیمی اور تیز بارش کی وجہ سے جمعہ کی صبح تک سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ آپ نے وہ تصویر دیکھی ہوگی جو دہلی کے مِنٹو روڈ سے جو تصویریں سامنے آئی ہیں، ایسی تصویریں ملک کے ان علاقوں سے آتی ہیں جہاں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔ اس وقت دہلی بھی سیلابی صورتحال کو جھیل رہی ہے۔
#WATCH | A car submerged in water and roads heavily flooded due to continuous downpour in Delhi
— ANI (@ANI) June 28, 2024
(Visuals from Minto Road) pic.twitter.com/reJQPlzfbQ
دہلی کے مختلف علاقوں سے پانی بھرنے کی تصویریں سامنے آئی ہیں۔ دہلی کے مدھووہار علاقے میں سڑکوں پر پانی جمع ہے۔ یہاں سے کچھ تصویریں منظر عام پر آئی ہیں۔
#WATCH | Heavy overnight rainfall leaves several parts of Delhi waterlogged. Visuals from Madhu Vihar area. pic.twitter.com/8iFpjH1eFf
— ANI (@ANI) June 28, 2024
اس کے علاوہ آج شدید بارش کے چلتے دہلی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 1 کی چھت کا ایک حصہ گر گیا جس میں کئی گاڑیاں دب گئیں اور کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔
#WATCH | Roads in several parts of Delhi inundated after heavy rainfall overnight
— ANI (@ANI) June 28, 2024
(Visuals from Shanti Path) pic.twitter.com/HtQViBJO2S
#WATCH | Delhi: Commuters exiting Saket Metro Station face inconvenience as the surrounding area gets waterlogged due to incessant heavy rainfall. pic.twitter.com/L0dwi9xLoW
— ANI (@ANI) June 28, 2024
یہ بھی پڑھیں: