ETV Bharat / state

راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوں گے - Rahul Gandhi Defamation case - RAHUL GANDHI DEFAMATION CASE

آج کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی ہتک عزت کے معاملے میں سلطانیوپر کی خصوصی ایم پی ایم ایل اے کورٹ میں پیشی ہے۔ گزشتہ سماعت میں عدالت نے انھیں 25 جولائی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوں گے
راہل گاندھی ہتک عزت کیس میں ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوں گے (Etv Bharat)
author img

By PTI

Published : Jul 25, 2024, 11:23 AM IST

سلطانپور: کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہتک عزت کے ایک کیس کی سماعت کے لیے جمعہ کو اتر پردیش کے سلطانپور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت میں پیش ہوں گے۔

کانگریس کے ضلع صدر ابھیشیک سنگھ رانا نے جمعرات کو اس بات کی جانکاری دی۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر (ایل او پی) راہل گاندھی، جمعہ کو لکھنؤ ہوائی اڈے پر اتریں گے اور پھر سلطان پور کی طرف روانہ ہوں گے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے مقامی رہنما وجے مشرا نے 4 اگست 2018 کو کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے خلاف 2018 میں اس وقت کے بی جے پی صدر اور موجودہ وزیر داخلہ امت شاہ کے خلاف مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

عدالت نے اس معاملے میں راہل گاندھی کو 20 فروری کو ضمانت دے دی ہے۔ اس وقت راہل گاندھی پانچ سال قبل دائر مقدمہ میں سلطانپور کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ اسپیشل مجسٹریٹ شبھم ورما نے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کو 26 جولائی کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔

واضح رہے کانگریس کے سابق صدر اور موجودہ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے خلاف دیگر ریاستوں میں بھی مختلف معاملوں میں ہتک عزت کے مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ ان میں سے وہ کچھ معاملوں میں ضمانت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.