ETV Bharat / state

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Rahul Gandhi In Madhya Pradesh راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور دو مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔راہل گاندھی کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم کے لئے مدھیہ پردیش پہنچیں گے

راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 8, 2024, 12:45 PM IST

بھوپال: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے مدنظر سیاسی گرماگہمی زوروں پر جاری ہے۔کانگریس نے مدھیہ پردیش میں بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

اسی درمیان کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے اور دو مقامات پر انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے۔راہل گاندھی کے جلسے کو لے کر تمام تر تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔راہل گاندھی کے جلسے کے پش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

پارٹی کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، مسٹر گاندھی ریاست کے سیونی ضلع کے دھنورا گاؤں میں دوپہر 2 بجے اور شہڈول ضلع میں 4 بجے انتخابی میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔۔راہل گاندھی کانگریس کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم کے لئے مدھیہ پردیش پہنچیں گے

یہ بھی پڑھیں:’اگر انتخابی نتائج توقع کے مطابق نہ آئے تو راہل گاندھی کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے‘: پرشانت کشور - Rahul Gandhi should step aside

اس دوران پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر جیتو پٹواری، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر امنگ سنگھار اور دیگر سینئر لیڈران بھی ان کے ساتھ موجود رہیں گے۔بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا کی زبردست کامیابی کے بعد راہل گاندھی کے جلسے میں عام لوگوں کی ریکارڈ بھیڑ امڈنے کا امکان ہے ۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.