ETV Bharat / state

راہل گاندھی اگر وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی میں شامل ہونا چاہیے: آدتیہ ٹھاکرے - راہل گاندھی

Aditya Thackeray's advice to Rahul Gandhi شیو سینا کے رہنما و سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے کانگریس رہنما راہل گاندھی کو مشورہ دیا کہ اگر وہ وزیراعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بی جے پی میں شامل ہوجانا چاہیے۔

Aditya Thackeray's advice
Aditya Thackeray's advice
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 11:51 AM IST

ممبئی: شیو سینا کے رہنما و ادھو ٹھاکرے کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے مہاراشٹر کے دار الحکومت ممبئی میں ایک مہم کے تحت ہفتہ کو ریاست کے لوگوں سے رابطہ کے دوران کہا کہ اگر راہل گاندھی کو وزیراعظم بننا ہے تو انہیں بھی بی جے پی میں شامل ہونا چاہیے۔

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ "مجھے بی جے پی کارکنوں کے لیے برا لگتا ہے، کیونکہ اب جن لیڈروں کو عہدے دیے گئے ہیں، ان میں سے بہت سے باہر کے ہیں۔ میں راہل گاندھی کو مشورہ دوں گا کہ اگر آپ وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو بی جے پی میں شامل ہوجائیں۔ کیونکہ وہاں سبھی کانگریسی ہیں۔ آدتیہ ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ''اب بی جے پی نے ایک نیا نعرہ شروع کیا ہے 'داغ اچھے ہے، واشنگ پاؤڈر بی جے پی'۔ تمام کرپٹ لوگ بی جے پی میں ہیں"۔

میٹنگ میں موجود شیوسینکوں سے خطاب کرتے ہوئے آدتیہ ٹھاکرے نے ریاستی حکومت پر سخت نکتہ چینی کی۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ "موجودہ حکومت صرف اس میں پھنسی ہوئی ہے جو تاریخ میں ہوا ہے۔ لیکن ہم وہ لوگ ہیں جو مستقبل پر کام کر رہے ہیں۔ موجودہ حکومت کی جانب سے تمام صنعتیں گجرات بھیجی جا رہی ہیں"۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں اپوزیشن پارٹیوں کے کئی رہنما بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں۔ بی جے پی پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ اپوزیشن میں رہتے ہوئے جن لوگوں کو بی جے پی بدعنوان تصور کرتی ہے بی جے پی میں شامل ہوتے ہی وہ لوگ بدعنوانی سے بالکل صاف ہوجاتے ہیں۔ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جاتی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے مودی حکومت پر سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کا بھی الزام عائد کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.