بھاگلپور : ریاست بہارکے بھاگلپور شہر میں آج راہل گاندھی کی ایک بڑی انتخابی ریلی منعقد ہوئی۔ جس میں راہل گاندھی نے کانگریس امیدوار اجیت شرما کے لیے ووٹ مانگا؛ اس موقع پر راہل گاندھی نے اپنے 12 منٹ کی تقریر میں کہا کہ جس طرح مودی حکومت نے امیروں کو لاکھوں کروڑ روپئے دیا ہے اس کے برعکس ان کی حکومت غریبوں کو لاکھوں کروڑ روپئے دے گی۔
راہل گاندھی نے منریگا مزدوروں کی مزدوری 250 روپئے سے بڑھا کر 400 روپئے کرنے کا وعدہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت بننے پر اگنی ویر یوجنا ختم کر دی جائے گی۔ اس لئے کہ ملک کو دو طرح کے شہید نہیں چاہیے۔ بلکہ شہید کا مرتبہ یکساں ہونا چاہیے۔ مودی حکومت کے 400 پار کے نعرے جواب میں راہل گاندھی نے ایک بار پھر دہرایا کہ بی جے پی کو 150 سیٹوں سے زیادہ سیٹیں نہیں ملنے والی ہیں۔
بھاگلپور کے سینڈس کمپاؤنڈ میں منعقدہ اس ریلی میں راہل گاندھی کے علاوہ بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو، مکیشن سہنی اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈروں نے بھی عوام سے خطاب کیا۔ تجسوی نے مودی حکومت پر معاشرے میں نفرت پھیلانے کا الزام لگایا۔ انہوں کہا کہ ہم بے روزگاری، مہنگائی اور اشوز کی بات کرتے ہیں لیکن نریندر مودی ہندو- مسلم تفرقہ کی بات کرتے ہیں۔
راہل گاندھی کی اس ریلی میں ان کو سننے کے لیے اس شدید گرمی میں ہزاروں لوگ موجود تھے۔ انڈیا اتحاد کے لیڈروں نے کٹیہار سے کانگریس کے امیدوار طارق انور، پورنیہ سے آر جے ڈی کے امیدوار بیما بھارتی اور کشن گنج سے کانگریس امیدوار ڈاکٹر جاوید کے لیے ووٹ دینے کی اپیل کی۔ آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور سمیت ان لوک سبھا سیٹوں پر 26 اپریل کو یعنی دوسرے مرحلہ میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر یوجنا کو ختم کردیا جائے گا: راہل - INDI Alliance End Agniveer Scheme - INDI ALLIANCE END AGNIVEER SCHEME
Rahul Gandhi Says INDI Alliance Govt Will End Agniveer Scheme کانگریس رہنما راہل گاندھی نے آج بہار کے بھاگلپور میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انڈیا اتحاد کی حکومت بننے کے بعد اگنی ویر یوجنا کو ختم کردیا جائے گا۔
Published : Apr 20, 2024, 9:51 PM IST