کولکاتا:کانگریس ذرائع کے مطابق راہل گاندھی 28 جنوری یعنی اگلے اتوار کو دوبارہ بنگال لوٹ سکتے ہیں۔ اس صورت میں، شمالی بنگال کے دو اضلاع، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار کا ایک حصہ راہل کے سفر سے باہر رہ سکتا ہے۔
راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آسام کی سرحد عبور کرکے جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے بنگال پہنچی۔ کوچ بہار کے بکشیرہاٹ میں ریاستی کانگریس صدر ادھیر چودھری، خواتین کانگریس کی ٹیم لیڈر پوجا رائے چودھری، اے آئی سی سی ممبر بسواجیت سرکار اور دیگر لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ ادھیر کی طرف سے رسمی پرچم حوالے کرنے کی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ بکشیرہاٹ میں مختصر ملاقات کے بعد راہل اور ان کے ساتھی ناشتے کے لیے طوفان گنج جانے والے تھے۔ فلاکٹہ میں رات گزارنی تھی۔ لیکن وہ سیدھے کوچ بہار شہر کے لیے روانہ ہو گئے۔
-
VIDEO | Congress leader Rahul Gandhi arrives in Delhi ahead of the Republic Day. The Bharat Jodo Nyay Yatra, led by him, has reached West Bengal and will resume after the Republic Day. pic.twitter.com/NrjZ0P5fAb
— Press Trust of India (@PTI_News) January 25, 2024 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">VIDEO | Congress leader Rahul Gandhi arrives in Delhi ahead of the Republic Day. The Bharat Jodo Nyay Yatra, led by him, has reached West Bengal and will resume after the Republic Day. pic.twitter.com/NrjZ0P5fAb
— Press Trust of India (@PTI_News) January 25, 2024VIDEO | Congress leader Rahul Gandhi arrives in Delhi ahead of the Republic Day. The Bharat Jodo Nyay Yatra, led by him, has reached West Bengal and will resume after the Republic Day. pic.twitter.com/NrjZ0P5fAb
— Press Trust of India (@PTI_News) January 25, 2024
کانگریس کے سابق صدر جمعرات کو کوچ بہار کے ہیڈکوارٹر سب ڈویژن کے کھگڑا باڑی، ما بھوانی علاقے میں مارچ کرنے والے تھے۔ لیکن وقت کو کم کرنے کے لیے راہل نے کوچ بہار شہر اور آس پاس کے علاقوں سے ریل گومتی، ما بھوانی، صدر بازار، راج باڑی گیٹ، کھگرا باڑی سے ہوتے ہوئے راجرہاٹ تک روڈ شو کیا۔ ایک نام نہاد غیر سیاسی تنظیم کے لوگ کھگڑا باڑی میں پوسٹروں اور پلے کارڈوں کے ساتھ راہل گاندھی کی یاتراکے قریب جمع ہوئے۔ پوسٹر پر لکھا تھا کہ دیدی اکیلے بنگال کے لیے کافی ہیں۔ کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے پیچھے ترنمول کانگریس کاہاتھ ہے۔کیوں کہ ممتا بنرجی نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ وہ بنگال میں تنہا انتخاب لڑیں گی۔
دوپہر 2 بجے سے کچھ دیر پہلے راہل دہلی جانے کے لیے ہسیمارا میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے سے روانہ ہوئے۔ اے آئی سی سی کے سکریٹری رنجیت مکھوپادھیائے نے کہاکہ راہل اگلے اتوار کو صبح 8 بجے علی پور دوار کے پھلکاٹا میں پہلے سے ترتیب شدہ کیمپ سائٹ پر پہنچیں گے۔ وہ وہاں سے دوبارہ اپنی یاترا شروع کریں گے ۔
راہل گاندھی فال کاٹا میں رات گزارے بغیر دہلی کیوں واپس آگئے۔ کانگریس کے ایک طبقے نے دعویٰ کیا کہ سونیا گاندھی کی اچانک بیماری کی وجہ سے راہل کو واپس دہلی جانا پڑا ہے۔ تاہم سونیا کے شدید بیمار ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔ دوسرے یہ کہ ترنمول کانگریس کی زیر قیادت ریاستی انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون کی مختلف صورتیں سامنے آئی ہیں۔ ریاستی کانگریس کو بھی عوامی جلسوں کے لیے اسٹیج پر پابندی یا اجازت کے بارے میں شکایات ہیں۔ لیکن یہ وجہ معقول نہیں ہے۔کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو راہل گاندھی بنگال واپس لوٹ کر یاتراشروع نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں:بہار میں سیاسی ہلچل، جے ڈی یو لیڈروں سے نتیش کی ملاقات
کانگریس لیڈروں کے ایک ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کو فالکاٹا میں رات گزارنی تھی وہاں کا انفراسٹرکچر مناسب نہیں تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ریاست کے کانگریس لیڈروں سے تفصیلی بات چیت کی۔ انہوں نے فوری طور پر ریاستی کانگریس قیادت کو مطلع کیا کہ یہ علاقہ ابھی تک راہل گاندھی کے رات کے قیام کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس لیے راہل واپس دہلی چلے گئے ہیں۔ اتوار کو راہل بنگال لوٹیں گے اور فلاکٹا سے اپنی یاترا شروع کریں گے۔ اس صورت میں انہیں وہاں رات نہیں گزارنی پڑے گی۔
یواین آئی