ETV Bharat / state

راہل گاندھی نے منی پورکا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی - Rahul Gandhi visits Manipur

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے پیر کو آسام اور منی پورکا دورہ کیا اور یہاں آسام کے سیلاب متاثرین سے ملنے کے بعد وہ منی پور گئے اور یہاں پرتشدد متاثرین سے ملاقات کی۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد راہل گاندھی کا شمال مشرق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس لئے اس دورے کی کافی اہمیت ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 8, 2024, 5:40 PM IST

Updated : Jul 8, 2024, 6:26 PM IST

Rahul Gandhi reached Manipur, met violence victims
راہل گاندھی نے منی پورکا دورہ کرکے متاثرین سے ملاقات کی (Congress Twitter)

سِلچَر/جیریبام : لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے جِریبام میں ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔ اس سے پہلے وہ پیر کی صبح تقریباً 9.30 بجے آسام کے کچھار ضلع کے کُمبھِیرگرام ہوائی اڈے پر اترے۔

راہل گاندھی ہوائی اڈے سے سڑک کے ذریعے منی پور کے جیریبام کے لیے روانہ ہوئے۔ راہل گاندھی نے منی پور کے کیمپوں کا دورہ کیا اور یہاں پر منی پور تشدد کے متاثرین سے ملاقات کی جو اب بھی پناہ لے رہے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ راہل گاندھی پیر کی شام منی پور کے گورنر سے ملاقات کر یں گے اور اس کے بعد وہ ناگالینڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

اس سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی نے پیر کو آسام کے کچر ضلع میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔ وہ سلچر پہنچے اور ہوائی اڈے پر آسام اور منی پور کے کانگریس لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد راہل پھولتال گئے اور ریلیف کیمپوں میں مقیم سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

راہل گاندھی آسام میں سالاب سے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے منی پور کے جیری بام ضلع پہنچے۔ راہول گاندھی کا آسام کا دورہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ریاست کو کئی دنوں سے موسلادھار بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور ندیاں بہہ رہی ہیں اور لوگ اس کی مذید مشکلات سے بچنے کے لئے کیمپ میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ واضع رہے کہ اس سالاب سے 28 اضلاع میں تقریباً 22.70 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

منی پور میں گزشتہ سال 3 مئی سے تشدد جاری ہے جس نے عالمی سطح پر بھی لوگوں کی نگاہیں اپنی طرف متوجہ کی ہیں۔ یہاں پر میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان ذات پات پر تشدد جاری ہے اور ان جھڑپوں میں اب تک 200 سے زیادہ لوگ مارے جا چکے ہیں۔

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر بننے کے بعد راہل گاندھی کا شمال مشرق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس لئے اس دورے کی کافی اہمیت ہے حالانکہ بی جے پی نے راہل گاندھی کے اس دورے کی مخالفت کی ہے مگر خود وزیر اعظم مودی ابھی تک مودی نے منی پور کا دورہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی وہاں کے متاثرین سے ملاقات کی ہے۔

اس موقعے پر کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہول گاندھی کے منی پور دورے پر منی پور کانگریس کے صدر کیشم میگھچندرا کا کہنا ہے کہ "راہل گاندھی نے آج جیری بام ضلع کا دورہ کیا۔ اور لوگ راہل گاندھی کے دورے سے بہت خوش ہیں۔ راہل گاندھی نے ان سے بات کی اور ان لوگوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ راہل گاندھی منی پور کے لوگوں سے پیار کرتے ہیں۔ ہم وزیر اعظم سے منی پور کا دورہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ کوئی حل نکالا جا سکے۔"

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jul 8, 2024, 6:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.