ETV Bharat / state

ممبئی میں راہل گاندھی کی نیائے سنکلپ پد یاترا - Jan Nyay Padyatra

کانگریس رہنما و رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ممبئی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کی یادگار 'چیتہ بھومی' پر خراج عقیدت پیش کرکے اور آئین کا تمہید پڑھ کر 63 دنوں پر مشتمل 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کا اختتام کیا۔

Rahul Gandhi
Rahul Gandhi
author img

By ANI

Published : Mar 17, 2024, 12:15 PM IST

ممبئی: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے اتوار کی صبح جنوبی ممبئی میں مہاتما گاندھی کے گھر منی بھون سے 'نیا سنکلپ پدیاترا' کا آغاز کیا۔ راہل گاندھی کی بہن پرینکا گاندھی واڈرا اور مہاتما گاندھی کے پڑپوتے تشار گاندھی اور کانگریس کے حامیوں کے ساتھ پیدل مارچ میں شامل ہوئے جو اگست کرانتی میدان تک جاری رہے گا، جہاں 1942 میں ہندوستان کی انگریزوں کی حکمرانی سے آزادی کی جدوجہد کے دوران ہندوستان چھوڑو تحریک شروع ہوئی تھی۔

اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا بلاک کے کچھ حلقوں کے ممبران راہل گاندھی کے ساتھ پد یاترا میں شامل ہوئے۔ ہفتہ کے روز، کانگریس رکن پارلیمنٹ نے اپنی 63 روزہ 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کا اختتام یہاں وسطی ممبئی میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کی یادگار 'چیتیا بھومی' پر خراج عقیدت پیش کرکے اور آئین کا تمہید پڑھ کر کیا۔

عوامی رسائی کی تحریک بھارت جوڑو نیائے یاترا لوک سبھا انتخابات سے پہلے 14 جنوری کو تنازعات سے متاثرہ منی پور میں شروع ہوئی تھی۔ یہ یاترا منی پور سے بہار، بنگال راجستھان مدھیہ پردیش اترپردیش اور دیگر کئی علاقوں سے ہو کر گذری ہے۔ یاترا کے دوران راہل گاندھی سمیت کانگریس کے دیگر رہنماوں نے عوام سے خطاب کرکے مودی حکومت کی مختلف ناکامیوں کو اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ممبئی میں اپوزیشن انڈیا بلاک اتوار کی شام یہاں طاقت کے مظاہرہ میں ایک ریلی نکالے گا۔ تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور ایس پی سربراہ اکھلیش اس پروگرام میں حصہ لینے والے ہیں۔ اس ریلی سے انڈیا بلاک کے انتخابی مہم کا آغاز بھی ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.