ETV Bharat / state

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا جھارکھنڈ میں جاری - بھارت جوڑو نیائے یاترا جھارکھنڈ میں

Bharat Jodo Nyay Yatra in Jharkhand کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں جاری ہے۔ اس یاترا میں آج تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی بھی شرکت کریں گے۔

Bharat Jodo Nyay Yatra in Jharkhand
Bharat Jodo Nyay Yatra in Jharkhand
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 5, 2024, 11:31 AM IST

رام گڑھ: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا اتوار کو بوکارو کے راستے رام گڑھ پہنچی۔ راہل گاندھی نے ضلع کے مگن پور سے گولا ڈی وی سی چوک تک کھلی جیپ میں لوگوں سے بات کی۔ اس کے بعد وہ سدو کانہو ضلع میدان بازار ٹنڈ گئے اور رات رام گڑھ میں قیام کیا۔

پیر 5 فروری کو راہل گاندھی صبح 8 بجے سدو کانہو ضلع گراؤنڈ سے پیدل چل کر چاٹی بازار گاندھی چوک پہنچیں گے۔ جہاں وہ مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائیں گے اور انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔ اس کے بعد وہ شہر کے سبھاش چوک جائیں گے۔ وہاں بھی وہ سبھاش چندر بوس کے مجسمے کو پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں گے اور اپنا سفر شروع کریں گے۔ اس دوران راہل گاندھی کے استقبال کے لیے ان کے حامیوں کی جانب سے مختلف مقامات پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی سیکیورٹی کے پیش نظر شہر میں یاترا کے روٹ پر بھاری گاڑیوں کا داخلہ روک دیا گیا ہے۔

قبل ازیں اتوار کی شام ڈی وی سی چوک پر راہل گاندھی کو سننے اور دیکھنے کے لیے لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ جمع تھی۔ چاروں طرف کارکنوں اور لیڈروں کے ہاتھوں میں کانگریس کے جھنڈے لہراتے نظر آئے۔ راہل گاندھی نے لوگوں سے بات کی اور ان کے مسائل جاننے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس ملک میں نفرت اور ناانصافی پھیلا رہے ہیں۔

راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا جھارکھنڈ میں ہیں۔ آج وہ رام گڑھ سے ہوتے ہوئے رانچی پہنچیں گے، جہاں وہ دھووا کے شہید میدان میں ایک میٹنگ ہوگی۔ تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی بھی رانچی میں نیائے یاترا میں شرکت کریں گے۔ وہ حیدرآباد سے رانچی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ریونت ریڈی آج دوپہر 2 بجے کے بعد رانچی میں ہونے والی راہل گاندھی کی ریلی میں شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں: دھنباد: نیائے یاترا میں لوگوں کا ہجوم، راہل نے کہا کانگریس نفرت کے بازار میں محبت کی دکان۔۔۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں ہیمنت سورین کے استعفی کے بعد اتحاد میں انتشار سے بچنے کے لئے تمام اراکین اسمبلی کو حیدرآباد منتقل کردیا گیا تھا۔ تمام اراکین اسمبلی حیدرآباد سے واپس آچکے ہیں۔ چمپائی سورین کی حکومت کو آج یعنی 5 فروری کو اپنی اکثریت ثابت کرنی ہے۔ان تمام سیاسی سرگرمیوں کے درمیان تلنگانہ کے وزیر اعلی ریونت ریڈی جھارکھنڈ کے دورے پر ہیں اور راہل گاندھی کی جاری نیایا یاترا میں حصہ لیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.