ETV Bharat / state

خواتین کی توہین کرنا اور دھمکیاں دینا گھٹیا اور بزدلانہ عمل: راہل گاندھی

author img

By PTI

Published : Feb 4, 2024, 11:59 AM IST

Updated : Feb 4, 2024, 12:12 PM IST

Rahul Gandhi on threats to Y S Sharmila کانگریس رہنما راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریس رہنماؤں نے آندھرا پردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو دھمکی دینے اور ان کی توہین کرنے کی سخت مذمت کی۔

Rahul condemns threats
Rahul condemns threats

نئی دہلی: کانگریس رہنما ورکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہفتہ کے روز آندھرا پردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کو دھمکیوں کی مذمت کی اور اسے شرمناک حرکت قرار دیا۔ گاندھی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "خواتین کی توہین اور دھمکیاں دینا، ایک گھٹیا اور بزدلانہ عمل، بدقسمتی سے کمزوروں کا سب سے عام ہتھیار ہے"۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ "کانگریس پارٹی اور میں وائی ایس شرمیلا جی اور سنیتا جی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں اور اس ذلت آمیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے کہا کہ آندھرا پردیش میں کچھ عناصر واضح طور پر شرمیلا اور کانگریس کو جنوبی ریاست میں ہر گزرتے دن کے ساتھ زبردست حمایت سے پریشان ہیں۔ وینوگوپال نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "شرمیلا جی اور سنیتا جی کے خلاف جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ٹرولنگ انتہائی افسوسناک ہے اور پوری پارٹی ان کی ساکھ اور وائی ایس راج شیکھر ریڈی گارو کی عظیم وراثت کو داغدار کرنے کے خلاف ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی ہے۔"

وزیر ایم ایم پلم راجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ "اے پی کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا کی بدصورت آن لائن ٹرولنگ کو دیکھ کر دکھ ہوا، جس نے اپنے مرحوم والد، ڈاکٹر وائی ایس آر، اے پی کے مقبول وزیراعلیٰ کے نظریہ اپنایا ہے۔ سری وائی ایس وویکانند ریڈی کی بیٹی سنیتا کو اس زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ راجو نے ایک میڈیا رپورٹ بھی پوسٹ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آندھرا پردیش کے سابق وزیر وائی ایس وویکانند ریڈی کی بیٹی سنیتا ریڈی نے حیدرآباد کے گچی باؤلی سائبر کرائم پولیس اسٹیشن میں ایک شخص کے خلاف فیس بک پوسٹس کے خلاف بدسلوکی اور دھمکی دینے کی شکایت درج کرائی ہے۔

مزید پڑھیں: شرمیلا اے پی کانگریس کی صدر مقرر

واضح رہے کہ آندھرا پردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا نے آندھرا پردیش کو خصوصی زمرہ کا درجہ نہ دینے اور تقسیم کے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی کے خلاف جمعہ کو دہلی کے آندھرا بھون میں مظاہرہ کیا۔ شرمیلا نے آندھرا بھون میں بی آر امبیڈکر مجسمہ کے سامنے احتجاج کیا اور شرمیلا کے ساتھ آندھرا پردیش کے مانیکم ٹیگور اور کانگریس کے سینئر لیڈر بھی تھے۔

Last Updated : Feb 4, 2024, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.