ETV Bharat / state

جھارکھنڈ میں ای ڈی کے خلاف قبائلی تنظیموں کا احتجاجی مارچ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 20, 2024, 10:25 AM IST

Protest against ED in Jharkhand جھارکھنڈ کے وزیراعلی ہیمنٹ سورین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے تقریبا سات مرتبہ نوٹس بھیجا گیا تھا۔ ان کے علاوہ دہلی کے وزیراعلی کو بھی ای ڈی کا کئی مرتبہ نوٹس بھیجا گیا۔

Protest against ED in Jharkhand
Protest against ED in Jharkhand

رانچی: جھارکھنڈ میں مرکزی سرنا کمیٹی کی قیادت میں مختلف قبائلی تنظیموں سے وابستہ لوگوں نے جمعہ کو مورہابادی میدان سے راج بھون تک احتجاجی مارچ نکالا۔ ای ڈی کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو سمن بھیجنے کے خلاف مختلف قبائلی تنظیموں کے لوگ متحد ہو کر احتجاج کر رہے ہیں۔ سبھی نے سرنا کے جھنڈے اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز میں لکھا تھا کہ قبائلی وزیر اعلیٰ کو ہراساں کرنا بند کرو، مرکزی حکومت ہوش میں آﺅ۔ احتجاجی جلوس میں قبائلی تنظیموں کے لوگ بھی روایتی باجوں کے ساتھ شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرکزی سرنا کمیٹی کے صدر اجے ترکی نے آج کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، تم آگے بڑھو، ہم تمہارے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے قبائلی وزیر اعلیٰ کو ہراساں کیا جا رہا ہے، اگر مرکز کی بی جے پی حکومت کا رویہ یہی رہا تو آنے والے دنوں میں احتجاج میں مزید شدت آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ای ڈی والے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کا راستہ کیوں بھول جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سے ای ڈی کی پوچھ گچھ پر قبائلی سماج نظر رکھے ہوئے ہے، اگر ای ڈی نے وزیر اعلیٰ کو نیچا دکھانے کی کوشش کی تو جس طرح بنگال میں ای ڈی پر پتھراو ¿ کیا گیا، یہاں بھی کمان اور تیر کا استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو ہاتھ بھی لگایا گیا توجھارکھنڈ میں آگ لگا دیں گے۔

مزید پڑھیں: شراب پالیسی: کیجریوال کو ای ڈی کا نوٹس، 2 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے کیا طلب

واضح رہے کہ جھارکھنڈ وزیراعلی ہیمنٹ سورین کو انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے سات مرتبہ نوٹس بھیجا گیا۔ سورین نے لگاتار ای ڈی کی نوٹس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کی کاروائی سیاسی سازش کا ایک حصہ ہے۔ جھارکھنڈ وزیراعلی کے علاوہ دہلی کے وزیراعلی کو بھی ای ڈی کی جانب سے نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم وہ بھی ای ڈی کے دفتر حاضر نہیں ہوئے۔ اپوزیشن کے مختلف رہنماوں نے مودی حکومت پر سرکاری ایجنسیوں کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.