ETV Bharat / state

حیدرآباد میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے احتجاجی مظاہرہ - reconstruction Jannat ul Baqi

جنت البقیع کے انہدام کے خلاف حیدرآباد کے اندرا پارک پر جنت البقیع آرگنائزیشن نے احتجاج منظم کیا اور سعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنت البقیع کے مزارات کو تعمیر کرنے کی اجازت دے۔

حیدرآباد میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے احتجاجی مظاہرہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 20, 2024, 4:23 PM IST

حیدرآباد میں جنت البقیع کی تعمیر نو کے لیے احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد : دنیا بھر میں ہر سال 8 شوال کو "یوم انہدام جنۃ البقیع" منایا جاتا ہے اور اس موقع پر سعودی حکومت کے خلاف احتجاج کرکے اس قبرستان کی فی الفور تعمیر نو کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ اس سال 8 شوال کو حیدرآباد میں بھی انہدام جنت البقیع کی 101 ویں برسی منائی گئی اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حیدرآباد کے دھرنا چوک، اندرا پارک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرین بینرز اٹھا ہوئے تھے جس پر جنت البقیع کے مزار اور مقبرے کو منہدم کرنے کے خلاف نعرے تحریر تھے۔ احتجاجی پروگرام میں مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی موجود تھے جبکہ احتجاجی آل سعود کے خلاف نعرے لگارہے تھے اور جنت البقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کررہے تھے۔

اس موقع پر شعیہ علما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنت البقیع میں تنہا رسول اکرمؐ کی بیٹی کی قبر مبارک نہیں ہے بلکہ اولاد رسولؑ، ائمہ معصومینؑ، اصحاب رسولؒ اور ازواج پیغمبر ؒ کی بھی قبریں ہیں۔ جنہیں ایک صدی قبل آل سعود نے مسمار کر دیا تھا۔ اس لیے تمام مسلمانوں کو مشترکہ طور پر بقیع کی تعمیر نو کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنت البقیع کی تعمیر کے لیے تمام مسلمانوں کو متفقہ طورپر سعودی حکومت سے مطالبہ کرنا چاہیے۔ احتجاجیوں نے سعودی حکومت سے جنت البقیع کے مزارات کو بارہ تعمیر کرنے کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.