ETV Bharat / state

پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف میرٹھ میں کینڈل مارچ - Protest Against Pakistan In Meerut

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 9:38 PM IST

میرٹھ ضلع میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں پاکستان کے پاراہ چنار میں شیعہ مکتب فکر کے لوگوں کے قتل عام کے خلاف کینڈل مارچ کا اہتمام کیا گیا

پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف میرٹھ میں کینڈل مارچ
پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف میرٹھ میں کینڈل مارچ (etv bharat)

میرٹھ:ریاست اتر پردیش کے ضلع میرٹھ میں پاکستان کے پارہ چنار میں شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے درجنوں بے قصور لوگوں کا وحشیانہ قتل عام کے خلاف زیدی نگر سوسائٹی میں واقع امام بارگاہ پنجے تنی میں حضرت امام حسین فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں اہل تشیع حضرات نے شرکت کی ۔

اس موقع پر کینڈل مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا۔مظاہرے میں شامل لوگوں نے پارہ چنار میں قتل عام میں ملوث لوگوں کو سخت سزا دیے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے اس قتل عام کے لیے پاکستان کی کمزور حکومت اور پولیس انتظامیہ کو ذمہ دار قرار دیا۔

مظاہرین نے شیعہ فرقے کے لوگوں کو تحفظ فراہم کرانے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ حکومت ہند نے بھی اس طرح کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے کہ انسانیت کا قتل عام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان شیعہ نسل کشی بند کرے، لکھنو میں احتجاجی مظاہرہ

غور طلب ہے کہ پاکستان کے پارہ چنار میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف اتر پردیش کے لکھنو میں گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا سلسلہ جاری ہے۔لوگوں نے قتل عام کے خلاف پاکستان کی حکومت کی مذمت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.