ETV Bharat / state

حیدرآباد میں ایس آئی او کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ - Solidarity with Palestine

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 12:51 PM IST

Protest against Israel in Hyderabad: تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں ایس آئی او کی جانب سے اسرائیل کے خلاف احتجاج منظم کیا گیا۔ جس میں اسرائیل کے بائیکاٹ اور فلسطین کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Protest against Israel by SIO in Hyderabad

حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ نے ریاست بھر میں فلسطین کی حمایت میں بیداری اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔ اسرائیل کے خلاف ایس آئی او تلنگانہ نے دستخطی مہم بھی چلائی ہے۔ جس میں اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا گیا ہے۔ ریاستِ تلنگانہ کے ہزاروں لوگوں نے دستخط کے ذریعہ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا عہد کیا۔ "جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی قرارداد کے بعد بھی مسلسل حملے اسرائیل کے سفاکانہ اور متکبرانہ چہرے کو ظاہر کرتے ہیں۔ فراز احمد، سکریٹری، ایس آئی او تلنگانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم القدس کے موقع پر ایس آئی او تلنگانہ مطالبہ کرتی ہے کہ غزہ کی نسل کشی کے لیے جو بھی مصنوعات امداد کا سبب بن رہے ہیں، ان تمام کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے۔"

یہ بھی پڑھیں:

عید الفطر خوشی بھری دعاؤں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ منائی گئی، فلسطین کے حق میں دعائیں - Eid Ul Fitr Celebrated

انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ کرنا غزہ میں اسرائیلی مظالم کا ردعمل ہے، اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ایس آئی او تلنگانہ سختی سے مذمت کرتی ہے اور فلسطینی مظلومین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ بائیکاٹ کرنا اسرائیل اور اس کی پالیسیوں پر دباؤ ڈالنے کا ایک اقتصادی طریقہ ہے۔ ایس آئی او تلنگانہ تمام شہریوں سے بائیکاٹ میں شامل ہونے اور فلسطین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے کی اپیل کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.